اوّلین خاتون میئر کے تاریخی کاموں میں ایک اور کام کا شمار
مالیگاؤں مہا نگر پالیکا کی تاریخ میں آج کا دن سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، مالیگاؤں کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی بار کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور
مالیگاؤں کارپوریشن میں حکمراں جماعت کانگریس ‘شیوسینا کی جانب سے میونسپل کمشنر ترمبک کاسار کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی منظوری کو اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔ 25 مارچ جمعرات کی شام 4 بجے میئر طاہرہ شیخ کی زیر صدارت میں آن لائن خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ہوا جہاں کانگریس قائد شیخ رشید صاحب سمیت کانگریس کے تمام کارپوریٹرس نے کمشنر کے خلاف ووٹ کیا اس معاملے سے قبل بھی شیخ رشید صاحب نے کمشنر کے خلاف اپنی تقاریر میں ذکر کیا کہ کمشنر کام چور ہے اور ہم اس کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے اور ہمارے کارپوریٹروں سے دستخط لیکر ہم نے منظوری لے لی ہے شیخ رشید صاحب و میئر محترمہ طاہرہ شیخ صاحبہ نے وقت بہ وقت کمشنر کی بدعنوانی اور کمشنر کی کام چوری کا ذکر کیا اور عدم اعتماد لانے کو کہا اور آج کانگریس قائد شیخ رشید صاحب کی بدولت 80 ووٹوں کے ساتھ کمشنر کے خلاف تجویز عدم اعتماد منظور ہوئی اسی مناسبت سے پارٹی وائز تجویز کے حق میں ووٹ لیا گیا۔ کانگریس ، مہا گٹھ بندھن ، شیوسینا ، بی جے پی کارپوریٹرز نے حمایت میں ہاتھ اٹھائے۔ ایم آئی ایم نے اس کی تائید کی۔ 83 میں سے 80 کارپوریٹرز نے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔
آج کی جنرل بورڈ میٹنگ کے اختتام کے بعد شیخ رشید صاحب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر اپنے کام سے بھاگ رہے ہیں اور شہر کا نقصان ہورہا ہے ہفتہ میں ایک دن کارپوریشن آنا اور باقی دنوں ڈنڈی مارنا کمشنر کی فطرت بن چکی ہے جو اس شہر کے لئے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے اسی لئے ہم نے جو بیڑا اُٹھایا تھا اُسے پورا کیا اور جنرل بورڈ میں تجویز لائی اور الحمد للّہ 80 ووٹ موصول ہوئے اور تجویز منظور بھی ہوئی، شیخ رشید صاحب نے تمام پارٹیوں کے کارپوریٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ووٹ دیکر کمشنر کو گھر بھیجنے اور شہر کا فائدہ کرنے میں کانگریس پارٹی کا ساتھ دیا
COURTESY_CSS
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق