3 ہزار 73 اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ حکومت واپس لے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ
مالیگاؤں (نیوز): صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے کم تعداد کی اسکولوں کے طلباء کو تعلیم کے لئے دوسرے دیہات جانے کے لئے ٹرانسپورٹ الاؤنس،و ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 24 مارچ 2021 کو (جی آر) جاری کیا۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے ریاستی وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم سے مطالبہ کیا ہے کہ 3 ہزار 73 اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ حکومت واپس لے، توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں جی آر ایک بڑے تنازعہ کو جنم دے گا کیوں کہ مفت و لازمی تعلیم کا قانون مطابق ریاست کے بچوں کو مادری زبان میں ان کے اپنے دیہات میں ابتدائی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی جوابداری ہے۔ محکمۂ تعلیمات نے دیہی اور شہری علاقوں کے کل 3،073 دیہاتوں اور ان کے آبائی شہروں میں 16،334 طلباء کو دوسرے علاقوں میں جانے کے لئے سفری الاؤنس اور سفری سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں میں کل 3،073 بستیوں اور ان میں سے 16،334 طلباء کو چھوٹی بستیوں کے بچوں کے لئے اسکولوں میں پرائمری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ٹرانسپورٹ الاؤنس ، ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کا مقصد بتا کر 3073 اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور 3،073 اسکولوں کو بند نہ کرتے ہوئے مزید سہولیات ان اسکولوں کو فراہم کی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں