کارپوریشن کے پاس واٹر گریس کو جرمانہ کی رقم واپس کرنے کیلئے پیسہ ہے اور شب برات کی آمد آمد ہے شہر کے قبرستانوں اور مصروف ترین شاہراؤں پر لائٹ لگانے کیلئے پیسہ نہیں ہیں
کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا
واٹر گریس کمپنی کو کارپوریشن کے موجودہ کمشنر ترمبک کاسار نے تقریباً دو کروڑ روپیہ جو جرمانہ عائد کیا گیا تھا وہ رقم واپس کردی گئی ہے لیکن شب برات کے مدنظر شہر کے قبرستانوں اور مصروف ترین شاہراؤں پر لائٹ لگانے کیلئے کارپوریشن کے پاس پیسہ نہیں ہے کارپوریشن محکمہ لائٹ کا یہ استدلال ہے کہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے لائٹ نہیں لگائے جا رہے ہیں موجودہ کارپوریشن کمشنر کی شہر دشمن پالیسی ہے اس طرح کی سخت تنقید جنتادل سیکولر پارٹی کے کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے نے کی ہے کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے یہ بھی کہا کہ شب برات کے مدنظر شہر کے کئی قبرستانوں میں لائٹ لگانے کی ضرورت ہے مصروف ترین شاہراؤں اندھیرے میں ہیں لائٹ لگانے کیلئے لائٹ محکمہ سے جب رابطہ کیا جاتا ہے تو فنڈ کی کمی کا عذر پیش کیا جارہا ہے لیکن کارپوریشن کمشنر ترمبک کاسار واٹر گریس کمپنی کو گزشتہ کئی سالوں قبل جو جرمانہ عائد کیا گیا تھا چوری چھپے اس کی ادائیگی کرتے نظر آرہے ہے جو مالیگاٶں شہر کیلئے افسوس ناک صورتحال ہے
کارپوریٹر عبدالباقی فین گروپ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں