‎متحدہ محاذ کی ہنگامی پریس کانفرنس آگرہ روڈ کی جدید طرز تعمیر پر بوکھلاہٹ کی علامت

جنتادل اور کمشنر چور چور موسیرے بھائی

 متحدہ محاذ کی ہنگامی پریس کانفرنس آگرہ روڈ کی جدید طرز تعمیر پر بوکھلاہٹ کی علامت
*جنتادل کی خصلت ہمیشہ سے شہریان کو جھوٹ بول کے گمراہ کرنے کی رہی ہے جنتادل کا توڑی باز ٹولہ یہ نوٹ کر لے کہ کانگریس اور دوست پارٹی کو کمشنر پر عدم اعتماد لانے کیلئے جنتادل کی ضرورت نہ کل تھی نہ آج ہے نہ کل ان شاء اللہ ضرورت رہے گی جنتادل جاکے چوروں سے توڑی بازی کرے یا ان کو بلیک میل کرے ہم ایمانداروں سے نہیں ہمیں معلوم ہے کہ کمشنر اور جنتا دل کا چولی دامن کا ساتھ ہے یہ چور چور موسیرے بھائی ہیں پچھلے دنوں یہی جنتادل والے شوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کمشنر پر 302 کا کیس بنانے کی بات کر رہے تھے اس لئے کہ ایک مریض آکیسجن نہ ملنے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلا گیا تھا رات میں انہوں نے انٹرویو دیا اور صبح کمشنر کے گھر جاکر عادت کے مطابق اپنی جیب گرم کی اور واٹر گریس پر کمشنر کاروائی کرے گا ایسا لیٹر لے کے آۓ ایسا بول کے شہریان کو دھوکہ دیا پھر 302 کا کیا ہوا ؟؟ صبح بھول گئے  ؟؟ شہر کی عوام ایسے چوروں اور توڑی بازوں سے ہوشیار رہے کیونکہ یہ لوگ کمشنر پر عدم اعتماد کے ساتھ بائیو مائننگ کا جو ٹھیکہ دیا گیا ہے اس کو بھی رد کرنے کی بات کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ اس معاملے میں بھی توڑی بازی کرنا چاہتے ہیں جبکہ بائیو مائننگ کیا ہے شہریان اس کو سمجھ لیں کہ آج سالہا سال سے مالیگاؤں کا کچرا جو گرنا ندی کے کنارے پڑا سڑ رہا ہے اسے ٹھکانے لگانے کا حکم نامہ نیشنل گرین ٹربیونل کا ہے جس کی بنیاد پر وہ ٹھیکہ دیا گیا ہے مزید یہ کہ واٹر گریس کمپنی کا بھی ٹھیکہ رد کرنے کی بات کررہے ہیں جبکہ کانگریس پارٹی نے واٹر گریس کا ٹھیکہ رد کرنے کا پہلے ہی ٹھراؤ کر دیا ہے ۔ یہ چور کہہ رہے ہیں کہ گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن کا ٹینڈر بھی رد کیا جاۓ تو عوام سمجھ لے کہ یہ ٹھیکہ جار کروڈ سے زائد کا ہے اور اس ٹینڈر کو بھی مالیگاؤں کی عوام سمجھ لے کہ گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر ٹوٹل آٹھ پمپ ہیں جس میں سے گرنا ڈیم اسکیم جب سے شروع ہوئی ہے مالیگاٶں مہا نگر پالیکا کے نکمے اور ناکارہ ادھیکاریوں جن میں ظہیر صاحب بھی شامل ہیں نے آٹھ پمپ ہوتے ہوۓ ہمیشہ سے چار پمپ چلاۓ اور چار پمپ ہمیشہ سے آج تک بند رکھا وہ چار پمپ کی موٹر و پمپ کرلوسکر کمپنی کی مکمل طور پر زنگ لگ لگ کے تباہ و برباد ہو گئی مالیگاٶں شہر میں دیر سویر پانی آنے کا جو مسئلہ چل رہا ہے اس کو حل کرنے کیلئے یہ ٹینڈر نکلا ہے اور اب یہ توڑی باز کہہ رہے ہیں اس کو بھی رد کرو  ان کی مکاری کو سمجھیں یہ جنگر چوٹے بدعنوان خود ہیں اور بولتے ہیں انجینئرس کی ٹیم بنا کر آگرہ روڈ کے کام کی نگرانی کریں گے یہی وہ چور اور جھوٹے لوگ  ہیں جو 34 لاکھ کی جالی کو آٹھ کروڑ کی جالی بتاتے ہیں انہوں نے جس طرح فلائی اوور بریج کا کام روکا ہے یہی تعمیری کام کے دشمن اب انجینئرس کی ٹیم بنا کر آگرہ روڈ کا بھی کام روکنے کی کوشش کرنے والے ہیں کیونکہ ان کو ہر تعمیری کام میں توڑی بازی کی عادت ہے لیکن ان چوروں کو یہ بات سمجھ لینا چاہئیے کہ کانگریس پارٹی نے اب آگرہ روڈ کا کام ہر حال میں کرنے کا من بنا لیا ہے شہر کی عوام اب دیکھے گی کہ آر سی سی گٹر اور ناسک طرز کی سمنٹ روڈ کا کام کیا ہوتا ہے  یہ الزام لگاتے ہیں کہ دادا بھسے اور کمشنر کی سانٹھ گانٹھ ہے اور منتری مہودے اور کانگریس کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش رچ رہے ہیں اس میں یہ توڑی باز کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور چور چور موسیرے بھائی کے بھروسے کانگریس پارٹی عدم اعتماد نہیں لاۓ گی اگر لاۓ گی تو اپنے اور دوست پارٹی کے دم پر لاۓ گی یہ اور بات ہے کہ اگر عدم اعتماد میں ہم کو کچھ بھی ووٹ ملے مگر یہ طے ہیکہ جنتادل متحدہ محاذ کے ساتھی کمشنر اب اس شہر میں نہیں رہیں گے تو نہیں رہیں گے یہ بات ہائیکورٹ کی آڑ میں توڑی کرنے والے نوٹ کر لیں ۔*

*فقط*
*اسلم انصاری*
*ہاؤس لیڈر مالیگاٶں کارپوریشن*

ليست هناك تعليقات: