فاروق شاہ کی بڑی کامیابی ادیواسی بھون کے لئے 6 کروڑ 40 لاکھ فنڈ کو منظوری ‏

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں کو بڑی کامیابی  

ادیواسی سماج کے بھون کے لئے 6 کروڑ 40 لاکھ کے فنڈ کو منظوری  
عنقریب دھولیہ شہر میں ادیواسی سماج کے لئے ایک عظیم الشان بھون کی تعمیر   

دھولیہ 17 مارچ 2020
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں کو اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب شہر میں ادیواسی سماج کے بھون کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ 40 لاکھ کی خطیر رقم کو منظوری ملی ۔ یاد رہے شہر کا ادیواسی سماج بچھڑے ہوئے طبقوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ دھولیہ شہر میں ادیواسی سماج کے پاس  شادی بیاہ و دیگر رسومات کی ادائیگی کے لئے کسی بھی قسم کا کوئی بھون میسر نہیں ہے ۔  چونکہ ادیواسی سماج مالی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے شادی بیاہ و دیگر مزہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کرائے پر کسی بھوں یا جماعت خانہ وغیرہ کا انتظام نہیں کر سکتا اسی تعلق سے گزشتہ دنوں ادیواسی سماج کے ذمہ داران گنیش دُھڑیکر ، اجئے مالچے ، مچھندر مورے ، ملچند مہاراج  ، راہل دُھوڑیکر پر مشتمل وفد نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ سے ملاقات کر کے شہر میں ایک ادیواسی سماج کے لئے بھون کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا ۔ ادیواسی سماج کے مطالبے پر شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے شہر میں ایک عظیم الشان ادیواسی بھون کی تعمیر کا ارادہ ظاہر کیا تھا جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے آج منترالیہ  ممبئی میں ریاستی وزیر برائے ادیواسی سماج کے سی پاڑوی سے ملاقات کر کے 6 کروڑ 40 لاکھ کی خطیر رقم کو منظور کروایا ہے جس سے شہر میں عنقریب ایک عظیم الشان ادیواسی بھون کے تعمیر کام کی شروعات کی جائے گی 


کوئی تبصرے نہیں: