ماہ شعبان المعظم کے چاند کی بعض علاقوں میں عام رویت ہوئی
آج بروز اتوار بتاریخ 29 رجب المرجب 1442ھ بمطابق 14 مارچ 2021 چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی،مقامی اور بیرونی کئی شہروں سے رابطہ کیا گیا بعض علاقوں میں عام رویت کی اطلاع ہے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد ممبئی کے فیصلے کے مطابق دارالقضاء گولڈن نگر مالیگاوں اور جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ اعلان کرتے ہیں کہ بروز پیر 15 مارچ 2021یکم شعبان المعظم ہوگی-
28 مارچ بروز اتوار 14 شعبان المعظم ہوگی، اتوار کا دن گذر کر جورات ہوگی وہ شب برات ہوگی -
نوٹ:-ائمہ کرام و ذمہ داران اسی کے مطابق تاریخ لگاکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں -
فقط والسلام
مولانا شکیل احمد قاسمی
سکریٹری رویت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاوں
قاضی عبدالاحد ازھری صاحب، مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مفتی رئیس احمد صاحب، مولانا امتیاز اقبال صاحب،
حاجی محمد مکی، عبدالمالک بکرا،حاجی انیس فہمی
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق