ڈرافٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار



ڈرافٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار

( پریس ریلیز)
16 فروری بروز منگل بعد نماز عشاء ٢١ رکنی ڈرافٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ جانی بیگ گارڈن نور باغ میں مختار قریشی سرکی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کمیٹی کے تمام ہی اراکین نے پورے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوۓ اہم اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی جس میں یہ نکتہ خاص طور پر ملحوظ رکھا گیا کہ آصف صاحب کوئی بھی پارٹی میں جائیں تو سب سے پہلے اس پارٹی سے اچھے ڈھنگ سے یہ بات ہوکہ وہ پارٹی

1) مہاراشٹر کے مسلمانوں کو کیا دے گی ؟؟

2) ہماری مالیگاٶں کی پاور لوم صنعت اور اس پر محنت کرنے والے مزدور بھائیوں کو کیا دے گی ؟؟

3) ہمارے شہر کی بنیادی سہولیات کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے کتنا فنڈ دے گی ؟؟

4) ہمارے شہر کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں خود کفیل بنانے میں کیا مدد کرے گی ؟؟

یہ اور اس جیسے بہت سے موضوعات پر تبادلہً خیال کیا گیا اور ایک جامع ڈرافٹ تیار کرنے اور اس کے مطابق آگے کا سیاسی سفر طے کرنے پر اتفاق ہوا اس کے ساتھ ساتھ شیو جینتی اور اجمیر شریف عرس کو مد نظر رکھتے ہوۓ  19 فروی کے مجوزہ پروگرام کو فی الحال ملتوی کرتے ہوۓ اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اس میں اس بات کو بھی مد نظر رکھا گیا کہ آصف صاحب کا شہر بھر کا دورہ اور لوگوں کی راۓ جاننے کا عمل بھی اور اچھے ڈھنگ سے انجام پا جاۓ پھر آگے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جاۓ گا۔
شہر کے بہتر مستقبل تعمیر و ترقی اور ماضی میں انجام دئیے گئے آصف صاحب کے تعمیری کارنامے اسی طرح جاری و ساری رہیں گے اس بات کا پختہ عزم کیا گیا۔
 اس میٹنگ میں شکیل جانی بیگ ، ساجد انصاری ، اشفاق لعل خان سر ، شفیق سرکل سر ، محمود شاہ ، عتیق بیٹری والے ، الحاج ہارون عاشق علی ، حافظ انیس اظہرؔ ، رشید پٹھان سر ، عارف عباس سیٹھ ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ مستقیم راجو انجینیر ، نعیم نوری ، قریشی خالد معین نے حصّہ لیا۔
 رات دیر گئے شکیل جانی بیگ کے شکریے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا

ليست هناك تعليقات: