گھر پٹی سروے اور تلواڑہ تالاب سے پانی کی چوری کے خلاف جنتادل سیکولر کی تحریکی میٹنگ

گھر پٹی سروے اور تلواڑہ تالاب سے پانی کی چوری کے خلاف
جنتادل سیکولر کی تحریکی میٹنگ
و
عوامی مسائل  کے حل پر شایان شان استقبال
بتاریخ ۔۔13 فروری بروز سنیچر رات 8 بجے
بمقام ۔۔انور شعبان نگر چوڑی گلی نیا اسلامپورہ
شہریان اپنے حق کا پانی حاصل کرنے کیلئے کمربستہ ہوجائیں ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی
کارپوریشن کی جانب سے نئے سرے سے گھر پٹی لاگو کرنے کیلئے سروے کا اختیار پرائیوٹ کمپنی کو دئیے جانے پر شہریان کو گھرپٹی ٹیکس میں اضافہ جھیلنا پڑھے گا ۔
شہریان پہلے ہی پرائیوٹ بجلی کمپنی کے ظلم ستم سے پریشان ہیں اب اگر گھر پٹی وصولی کا اختیار بھی پرائیوٹ کمپنی کے ہاتھوں چلا گیا تو پانی پٹی کی طرح گھر پٹی بھی شیطان کی آنت کی طرح بڑھتی جائے گی جس کا سیدھا نقصان غریب مزدور عوام پر ہوگا ۔
برسراقتدار کی بدنیتی اور اس کے پیچھے کن کن لیڈران کا ہاتھ ہے اسے عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
اس نا مناسب فیصلے کے خلاف کون سا تحریکی راستہ اپنایا جائے  میٹنگ میں  فیصلہ کیا جائے گا اور کارپوریشن کے خلاف زبردست تحريک چلائی جائے گی۔
جنتادل کی کوسشوں کا احاطہ کرنے کے ساتھ تلواڑہ تالاب سے پانی کی چوری کے خلاف ایک زور دار عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ بھی اسی میٹنگ میں لیاجائے گا کیونکہ اب وقت آگیا ہیکہ شہریان اپنے حق کا پانی حاصل کرنے کیلئے کمربستہ ہوجائیں ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔
ساتھ ہی پچھلے دنوں مالیگاؤں کارپوریشن کی ملکیت والے تلواڑہ تالاب سے دابھاڑی تک غیرقانونی پائپ لائن بچھانے کے خلاف شدت سے احتجاج کرکے اس غیرقانونی پائپ لائن کو نکلوانے کیلئے کامیاب کوسشیں کرنے والے جنتادل سیکولر کے عہدیداروں کا استقبال بھی علاقے کے نوجوانوں کی طرف سے کیا جائے گا ۔
آپ سے درخواست ہیکہ شمالی مالیگاؤں کی اس اہم  میٹنگ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کریں اور عوامی دبدبے کو واپس لانے میں اپنا کردار ادا کریں
گزارش کردہ
جنتادل سیکولر ورکنگ کمیٹی ( شمالی مالیگاؤں )

ليست هناك تعليقات: