عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ
( نامہ نگار ) مہاراشٹر میں مراٹھی زبان کے بعد سب سے زیادہ بولی جانے والی اردو زبان ہے۔ صوبے میں کثیر تعداد میں اردو میڈیم اسکول اور طلبہ کے ہونے کی بنیاد پر ریاست میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ١١١٣٨ نے مھا وکاس اگھاڑی سرکار کے اہم ذمے داران سے کیا ہے۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ ریاست میں اردو زبان کی ترقی و فروغ کے لئے حکومت نے جلد ہی قدم اٹھانا چاہیے۔ اردو زبان کو سرکاری سطح پر دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملنے سے یقیناً حکومت کا قابل تحسین اقدام ہوگا اسلیے حکومت اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے جلد از جلد کاروائی کا آغاز کرے مطالبہ ریاستی صدر محبوب تامبولی، سکریٹری ساجد نثار احمد، خاتون شاخ صدر ناہید خاتون و دیگر اراکین نے کیا ہے

ليست هناك تعليقات: