اسپورٹس : بلند اقبال کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک بھر کی مشہور ٹیموں کی شرکت 

مالیگاوں (نامہ نگار) مرحوم ساتھی بلند اقبال کی یاد میں عزیز کلو اسٹیڈیم پر پی ایم سی اے (سٹی مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن) کے زیر اہتمام بلند اقبال کی یاد میں ابھی کلو اسٹیڈیم پر گزشتہ 4 فروری سے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جو 19 تا 21 فروری تک فائنل کے مراحل میں پہنچے گا ، اس ٹورنامنٹ میں ممبئی ، پونہ ، جئے پور ، اورنگ آباد ، دھولیہ اور ناسک ، بھساول جیسے شہروں کی مشہور ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہوئی ہیں ۔ 

اس ٹورنامنٹ میں کئی مشہور رنگی ٹرافی کے کھلاڑی بھی اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ مالیگاوں شہر میں کھیلنے کیلئے آئے ہوئے ہیں ، ان تمام کھلاڑیوں کا انتظام سٹی مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کھانے اور رہنے کا انتظام کررہی ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 51 میچ ہونگے ،واضح رہے کہ کچھ 24 ٹیموں کے درمیان یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائیگا ، جس میں پانچ ٹیمیں مالیگاوں شہر سے ہے ، جبکہ بقیہ ٹیمیں بیرون شہروں اور دیگر ریاستوں سے ہیں ۔ معلوم ہوکہ اس ٹورنامنٹ میں راجدھانی گارمینٹ ، انڈین بوٹک وغیرہ فرموں نے اسپانسر کیا ہے ۔ صحت و تندرستی قائم رکھنے کیلئے شہر جے نوجوانوں کو اسپورٹس سے جڑنے کی ضرورت ہے ،وہیں عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم پر اس طرح کھیل کے مقابلے ہوتے رہیں تاکہ نوجوان کرکٹ اور اسپورٹس سے جڑ کر صحت مند رہیں۔
ایسوسی ایشن کے زمہ داران نے نمائندہ کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے اختتام کے فوراً بعد نائٹ ٹورنامنٹ شروع کیا جائیگا ۔ غور طلب ہیکہ اس ٹورنامنٹ میں اول انعام ایک لاکھ گیارہ ہزار ، دوم انعام 66 ہزار ، سوم انعام 21 ہزار ، جبکہ میں آف دی سیریز کا انعام 15 ہزار روپیہ رکھا گیا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ جنتادل سیکولر کے ورکرز بھی معاونت کرتے نظر آرہے ہیں 

ليست هناك تعليقات: