جنتادل سیکولر کا وفد مہنگائی کے خلاف پرانت آفس پہنچا

ساجدہ میڈم آگے بڑھو کے نعروں کے ساتھ نئے سال کے پہلے دن

جنتادل سیکولر کا وفد مہنگائی کے خلاف پرانت آفس پہنچا
مالیگاؤں 01 جنوری 2021 بروز جمعہ : ملک میں دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اشیاء ضروریہ کی خرید کیلئے عام عوام کی کمر ٹوٹ جاتی اور اِس پر قہر یہ کہ گذشتہ سال کرونا مہاماری کے سبب لاک ڈاؤن ہونے سے چھوٹے بڑے کاروبار بند ہوئے جس کی وجہ سے عام انسان کی جمع پونجی بھی ختم ہوگئی اب جو کہ کرونا سے حالات بہتر ہورہے ہیں تو دوسری جانب شہر مالیگاؤں جو کہ پاور لوم پر چلتا ہے آج کل شہر کے کاروباری حالات بہتر نہیں ہے، تیل، شکر، دالیں، گیس، کے علاوہ روز مرہ میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء کے دام روز بہ روز آسمان چھو رہے ہیں. بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں چُپّی سادھی ہوئی ہے. *ساتھی نہال احمد صاحب* بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہمیشہ حکومت وقت سے ٹکراؤ، دھرنے اندولن کیا کرتے تھے. جنتادل سیکولر کے نوجوان لیڈر قائد انقلاب *ساتھی بلند اقبال صاحب* بھی مہنگائی کے خلاف سرکار سے آمنا سامنا کرنے کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے. آج شہریان کی پریشانیوں کا کوئی پُرسان حال نہیں لوگ کاروباری مندی کے ساتھ مہنگائی کا بوجھ جھیل رہے ہیں. لوگوں کی تکلیف پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے کل جنتادل ذمہ داران نے مشورہ کیا کہ مہنگائی کے خلاف حسبِ سابق جنتادل کو حکومت وقت تک آواز بلند کرنی چاہئے، اسی سلسلے میں آج نئے سال کے پہلے ہی روز شام 4 بجے مہنگائی کے خلاف *ساجدہ میڈم آگے بڑھو... ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کو مارے ہے مہنگائی... تیل کا دام کم کرو... دال کا دام کم کرو... جیسے نعروں کیساتھ* جنتادل سیکولر کا وفد پرانت آفس پہنچا. وفد کی قیادت سابق صدر بلدیہ، سیکریٹری مہاراشٹر جنتادل سیکولر *محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ* نے کی. جنتادل کا وفد پرانت آفیسر سے مطالبہ کیا کہ روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء ضروریہ کے دام کو کم کرنے کے لئے ہمارے مطالبے کو آپ سرکار تک پہنچائے ساتھ ہی سستے اناج کی سرکاری دوکانوں سے تیل، شکر، دال بھی مفت ملے اِس طرح کے مطالبے کے ساتھ جنتادل سیکولر ذمہ داران، کارپوریٹرس، ورکرس جوش و خروش کے ساتھ آج پرانت آفس میں دیکھے گئے. آج کے وفد میں کارپوریٹر منصور شبیر، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، سلیم گڑبڑ، ہارون ماسٹر، عارف حسین پاپا، صدر الدین مقادم، آفتاب عالم،  عبدالرحمٰن انصاری، محمد رمضان، افتخار راشن والا، ادریس بھائی، زاہد بابا، عمران جھوپے، مختار تارم، لالے چاچا، ابو لیث انصاری، امجد پٹھان، ایاز چاؤڑے، آصف بھائی، ٹیلّو ماما، مشتاق بسی والے، نعیم بھائی، عبدالرحمٰن للّا، سُدھیر ساڑُنکے، وغیرہ شامل تھے.

ليست هناك تعليقات: