دفتر جمعیت علمإ سلیمانی چوک پر جلسہ جشن جمہوریہ وقومی یکجہتی آنلاٸن مشاعرہ کا انعقاد ہوا

دفتر جمعیت علمإ سلیمانی چوک پر جلسہ جشن جمہوریہ وقومی یکجہتی آنلاٸن  مشاعرہ کا انعقاد ہوا


مورخہ 26 جنوری 2021 ٕ منگل کو ایک عظیم الشان جلسہ جشن جمہوریہ وقومی یکجہتی آنلاٸن فس بک مشاعرہ دفتر جمعیت علمإ سلیمانی چوک پربعد نماز عشإ متصلا  *مولانا صغیر احمد شمسی* صاحب کی صدارت میں  منعقد ہوا 
شہر عزیز کے مایہ ناز قاری قرآن استاذالقرإ جناب *قاری مختار احمد ملی صاحب* کی پرسوز تلاوت قرآن پاک سے اس پروگرام کا آغاز ہوا 

بعدہ مقامی شعرإ کرام *ظہیر اختر* اور *سہیل آزاد* نے پر لطف نعت پاک
پڑھی 
ابتدا میں جمہوریت اور حالات حاضرہ پر مختصر خطاب کرتے ہوۓ *مولانا جمال ناصر ایوبی* نے کہاکہ دستور اور بھارت کے قانون کی پاسداری کے  ساتھ اپنی صفوں  میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے مسلمان ہمیشہ سے بھارت کا وفادار رہا ہے 
اس کے بعد مقامی شعرإ کرام *ظہیراختر وسہیل آزاد و فرحان دل اور حافظ انیس اظہر ملی صاحبان*  نے قومی یکجہتی مشاعرہ کے عنوان سے اپنا خوبصورت اصلاحی کلام پیش کیا جسے سن کر ارکان وہمدردان جمعیت نے خوب دعاٶں سے نوازا اور شعرإ کرام نے خوب داد وصول کیا اس نوعیت کی منفرد مجلس میں شریک ہوکر شعرإ کرام نے اپنا تاثر اس انداز میں پیش کیا کہ سامعین کا دل جیت لیااخیر میں مقررخصوصی جمعیت علمإ ضلع ناسک کے ناٸب صدر *مولانا آصف شعبان صاحب* نے تمام شعرإ کرام کی خوب سراہنا کرتے کہا کہ آپ لوگوں نے اس طرح نعتیہ کلام عشق رسول میں ڈوب کر پڑھا کہ ہمارے دلوں کو گرمادیا اس طرح کے پروگرام کو آگے بھی جاری رکھنے کی خواہش  ظاہر کی نیز جنگ آزادی میں حصہ لینے والے علمإکرام ومسلمانوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیااورکہا کہ انھوں نے اپنی جان مال سب کچھ اس وطن کیلٸے نچھاورکردیا تب جاکر ہندوستان آزاد ہوا  نیز حکومت ہند کو متنبہ کرتے ہوۓ کہا کہ دستور ہند کے مطابق سب کا ساتھ سب کا وکاس حقیقی معنوں میں کرنا ہوگا تب جاکر ہندوستان کی فضإ ہموار ہوگی اور ہر باشندہ ایک دوسرے ساتھ شیر وشکر ہوکر رہیگا
پروگرام کی  نظامت بہترین وخوشنما انداز وشعر شاعری کے ساتھ حافظ انیس اظہر ملی نے بحسن وخوبی انجام دیا
*مولانا نیاز احمد ملی* کی دعا پر  مجلس کااختتام ہوا 
اس موقع پر قاری اخلاق احمد جمالی مولانا محمد حسن ملی مولانا اسماعیل جمالی عبدالاحد اسعدی اسرار سیٹھ حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا عبدالرحیم بیتی قاری عبداللہ فیصل مفتی شاکر حافظ رمضان اشاعتی عتیق سر آٸیڈل یسین سیٹھ باگلہ حاجی ادریس انڈے والےخلیل ایم ایم مدنی جمیل مقادم محمد صابر شیخ حافظ حذیفہ مولوی فیضان محمدی کے علاوہ دیگر احباب شریک تھے 
*قاری اخلاق احمد جمالی نٕے تمام احباب کا شکریہ اداکیا*

ليست هناك تعليقات: