پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ساتھ چار گھنٹہ میٹنگ۔کئی مسائل کی یکسوئی

پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ساتھ چار گھنٹہ میٹنگ۔کئی مسائل کی یکسوئی
مورخہ 22 جنوری 2021 کو مسلسل چار گھنٹہ چلنے والی اس میٹنگ میں *تعلقہ مالیگاوں پاور لوم شنگھرش سمیتی اور درے گاوٴں پاور لوم شنگھرش سمیتی* کے افراد نے چالیس سے زائد مسائل پر بحث کی جو شہر کے الگ الگ حصوں سے موصول ہوئے تھے ۔الحمد اللّٰہ ایک ہفتے میں بیس سے زائد مسائل کو حل کیا گیا۔جس میں کچھ مسائل مہا وترن کی وقت سے پینڈنگ میں تھے۔ گھر گوتی بل جو سال میں ایک مرتبہ ریڈنگ لینے  کے بعد سلیپ وائز تقسیم کر آتی ہے۔اس ضمن میں موجودہ افراد کی طرف سے مانگ کی گئی کے اسے ہر مہینے ریڈنگ لیکر بل دیا جائے ۔گھر گوتی بل مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ کسی کی گھر کی بل تیس ہزار تو کسی کی پچاس ساٹھ ہزار اور نبّے ہزار تک کے صرف ایک مہینے کے بل آئی ہے۔اسطرح سے تھری فیس کنزیومر کی مسائل میں MD سوٹ۔ ڈیبیٹ بل۔ ایڈجسٹ مینٹ بل ۔tariff  تبدیلی کے مسائل جس کےسبب بلوں کا زائد آنا ہے۔ الحمدللہ بہت سارے مسائل کو حل کیا گیا۔ انفکشن اور سروے کرنے کے بعد باقی کے مسائل کو حل کرانے کے لیے کل بروز جمعہ 29جنوری کو ایک اور میٹنگ کے ذریعے بات ہوگی۔ ہم درے گاؤں پاور لوم شنگھرش سمیتی کی جانب سے مالیگاوں شہر کے ہردل عزیز MLA *مفتی محمد اسمعٰیل قاسمی صاحب* کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان کے کہنے پر پرویٹ بجلی کمپنی کے افسران سے میٹنگ طے ہوئی۔ درے گاوٴں پاور شنگھرش سمیتی کی جانب سے *صدر انصاری محمد سفیان ۔سیکریٹری محمد عمیر ۔ سرپرست عبد الحمید سیٹھ ۔محمد اسماعیل رحمانی صاحب* موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں: