وارڈ نمبر 20 میں 50 لاکھ کے تعمیری کاموں کا آغاز
میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے فنڈ سے
مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کی میئر محترمہ طاہرہ شیخ صاحبہ کے دور اقتدار میں مالیگاؤں شہر میں عوام کے لئے بنیادی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سینکڑوں تعمیری کام کئے گئے روڈ، گٹر، لائٹ،پول کے علاوہ عوام کے مفاد میں کاموں کا سلسلہ جاری ہے مقامی کانگریس پارٹی لیڈران تعمیری ذہن کے مالک ہیں تعمیری کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں کام کرتے ہیں کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے کے مصداق آج بروز سنیچر دوپہر کے 12 بجے وارڈ نمبر 20 سروے نمبر 185 میں میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے فنڈ سے عمران شیخ صاحب کی نگرانی میں 50 لاکھ کے تخمینہ سے سیمنٹ روڈ،پول، لائٹ اور گٹر کے کاموں کا افتتاح سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کے دست مبارک سے کیا گیا*
*ان کاموں سے پہلے یہاں میٹھے پانی کی پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے شیخ رشید صاحب کے دور اقتدار میں پانی کی پائپ لائن کا کام ہوچکا ہے بعد ازاں یہاں عوام کی بنیادی سہولیات کے کام کئے جارہے ہیں آج کی اس افتتاحی تقریب میں شیخ آصف صاحب کے عوام سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کاموں کی تفصیلات پیش کی ساتھ ہی یہ بھی وعدہ کیا کہ مستقبل میں جہاں آپ کو ہماری ضرورت ہوگی ہم آپ کے لئے حاضر رہیں گے اس افتتاحی تقریب کے بعد محلے کی خواتین میں کافی خوشی کا ماحول دیکھا گیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں