تاریخی قلعہ سے متصل خندق کے پاس استقبالیہ تقریب پُر ہُجوم جلسے میں تبدیل
شان ھند صاحبہ اور محمد مستقیم ڈِگنیٹی کیپولیس کی نا اہلی اور تلواڑہ تالاب کے پانی کی چوری کے خلاف گھن گرج
*مورخہ 22 جنوری* جنتادل سیکولر کے اعلان کے مطابق قلعہ علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا استقبالیہ تقریب کا پروگرام اعلان کیمطابق قلعہ خندق سے متصل ہال میں طئے کیا گیا تھا لیکن کچھ سیاسی لوگوں کی دکان جو کہ واٹر گریس کے نام پر چلتی ہیں ان کو اس میٹنگ کے چلتے خطرہ لاحق ہوا اور اچانک پروگرام کیلئے ہال دینے سے انکار کردیا گیا. لیکن *جنتادل سیکولر* نے اپنے عہد کی پابندی کرتے ہوئے اس استقبالیہ تقریب کا انعقاد روڑ پر کیا اور میٹنگ پرہجوم جلسے میں تبدیل ہوگئی.
اس استقبالیہ تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کہ شہر کی عوام پولیس کی نا اہلی اور تلواڑہ تالاب کے پانی کی چوری کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی اور عوام کا جنتادل سیکولر پر بڑھتا ہوا اعتماد نے ہی استقبالیہ *میٹنگ کو پر ہجوم جلسے میں تبدیل کردیا.*
*مالیگاؤں شہر کو کانگریس کی بے دریغ بدعنوانیوں سے پاک کرنے کے لئے* شہر میں ایک بہت بڑے گٹھ بندھن کی ضرورت ہے اور *اس گٹھ بندھن کی بنیاد جنتادل سیکولر ہی ڈالیگی*
محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے اپنی تقریر میں دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہم آج بھی گٹھ بندھن میں ہیں اور *مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب* گٹھ بندھن کے صدر ہیں اور *شان ھند* گٹ نیتا ہیں اور آنے والا کارپوریشن الیکشن بھی ہم *مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں لڑیں گے.* کانگریس جوکہ بدعنوانی کی دکان ہے ان کی دکان بند کرکے ہی رہینگے.
اپوزیشن لیڈر *شان ھند نہال احمد* اور *جنتادل سیکولر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت* سے واٹر گریس کی دکان چلانے والوں کے پیٹ میں مروڑ ہورہا ہے اس لیئے یہ کوشش کی گئی کہ میٹنگ اور استقبالیہ تقریب نہ ہونے پائے شہر میں بڑھتی ہوئی *غنڈہ گردی کے خلاف شان ھند صاحبہ اور دیگر مقریرین کی جانب سے پولیس ڈپارمنٹ کو آٹھ دنوں کا الٹی میٹم دیا گیا* ہے ورنہ نہالی انداز میں سخت تحریکی راستہ اختیار کیا جائے گا.
تلواڑا تالاب کے پانی کے سوال پر *جنتادل سیکولر* کی جانب سے جلد ہی *پانی پریشد* کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر بھر سے سرکردہ افراد کو لیکر قریب 100 افراد کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور پانی کے سوال پر ہورہی فرقہ پرستی کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے گا. آج کی اس استقبالیہ میٹنگ کی روداد جلد ہی کئی چینل کے ذریعے آپ تک پہنچ جائے گی کہ آج کی اس پر ہجوم تقریب میں مقررین نے کس طریقے سے اپنی باتوں کو عوام کے سامنے پیش کیا.
آج کی تقریب کی *صدارت ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری صاحب* جنتادل سیکولر کارگزار صدر نے کی.
*مقریرین خصوصی*
شان ھند نہال احمد صاحبہ
(اپوزیشن لیڈر مالیگاؤں کارپوریشن)
محمد مستقیم ڈگنیٹی سکریٹری (جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں)
پروفیسر رضوان خان
فاروق فردوسی صاحب
معین اختر صاحب
خالد الفرحت صاحب
صدرالدین مقادم رہے.
نظامت کے فرائض انصاری ابواللیث صاحب نے انجام دیئے
*بطورِ مہمانانِ خصوصی*
کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے
کارپوریٹر سلیم گیرج والے
کارپوریٹر منصور احمد
حنان سرکار
توحید انصاری
عبدالغنی عبدالطیف
محمد عارف پہلوان عرف (ھٹیلا)
عارف حسین پاپا صدر یوا جنتادل سیکولر
انصاری ابوشعیب نہالی
عبدالماجد انصاری
افتخار بیلباغ
تنویر اشرف
شیخ انیس مستری
آفتاب عالم
عبدالرحمن انصاری
شفیق الرحمن pk
اسحاق ابراہیم سمیت جنتادل سیکولر ورکروں کی بڑی تعداد حاضر رہی.
*اس تقریب کو کامیاب بنانے میں*
معین اختر
الیاس چاچا
اقبال انصاری
نہال احمد
یونس ڈرائیور
سلیم سردار
باٹا بھائی پان والے
صادق مستری و نوجوانانِ قلعہ نے کوششیں کیں.
_*پریس ریلیز*_
*شیخ انیس مستری*
ترجمان جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق