صحافت کو روز اول سے ہی سماج کا ایک اہم و متحرک جُز مانا جاتا رہا ہے. خاص طور پر جمہوریت میں اسے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے کہ اس کے بغیر جمہوریت کا تصور بھی محال ہے. *ذرائع ابلاغ* میں مختلف *انقلابی تبدیلیاں* ہونے کے باوجود *اخبارات* کی اپنی روایت و اہمیت جوں کی تُوں برقرار ہے. بھارت سمیت دنیا بھر میں کئی عوامی تحریکیں، انقلاب اور ان کی کامیابی اخبارات کی ہی مرہونِ منّت ہیں. قابلِ مبارکباد ہیں وہ صحافی، قلمکار، نامہ نگار اور مدیران جنھوں نے ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی تحریروں سے نہ صرف حقیقت کو جگ ظاہر کیا بلکہ قوموں کی رہنمائی بھی کی. پھر چاہے وہ کسی زبان، فرقے، نسل یا قوم سے وابستہ ہوں. ایسے تمام ہی *جاں نثارانِ صحافت* کو *یوم صحافت* کی *پُرخلوص مبارکباد* پیش کرتے ہیں.
مقامی و ریاستی سطح سے *جنتادل سیکولر* کی *سیاسی سماجی سرگرمیوں* کو نمایاں انداز میں عوام کے روبرو پیش کرنے، پارٹی کی *بدعنوانی مخالف تحریکوں* اور اس کے *اثرات و نتائج* کو مؤثر ڈھنگ سے شہریان کے گوش گذار کرنے کیلئے ہم تمام صحافی حضرات، اخبارات، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں اس امید پر کہ شہر کے حق میں چلائی جانے والی تحریکات اور عوامی فلاح کے کاموں کو آگے بھی بیباکانہ انداز میں شائع کرتے رہیں گے.
نیک خواہشات
🌺🌼🌸💐🌺🌼🌸💐
صدر و اراکین جنتادل سیکولر ،مالیگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق