مجلس ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ کو نشان اعزاز سے نوازا گیا




آپ اگر یونہی چراغوں کو جلاتے ہوئے آئیں 
ھم بھی ہر شام نئی بزم سجاتے ہوئے آئے
الحمدللہ شھر مالیگاؤں میں مختلف ادارے اور فاؤنڈیشن اپنے اپنے طور پر دینی ملّی سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیتے ہے 
ان ہی اداروں میں سے ایک بھت ہی نمایاں اور متحرک ادارہ مجلس ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ بھی ہے جو سن 2014سے حضرت مولانا سفیان احمد جمالی کی صدارت اور حضرت مولانا ابو اسامہ یوسفی اور قاری طفیل احمد جمالی کی سرپرستی میں شھر مالیگاؤں میں مختلف پروگرام اور مسابقات کا انعقاد کر رپی ہے 

جن میں سب سے منفرد اور نمایاں پرو گرام شھر کے اقامتی درسگاہوں سے فراغت حاصل کرنے والے علماء وحفّاظ کے لئے تربیتی پروگرام منععقد کرنا 
مسابقہ اذان 
مسابقہ ناظرہ قرآن کریم 
مسابقہ اسلامی معلومات 
مسابقہ پارہ عم حفظ 
اس کے علاوہ شھر عزیز کی عصری درسگاہوں سے نمایاں اور اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا 
اور فلاحی کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنا 

مجلس ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ کی ان ہی ساری خدمات کو دیکھتے ہوئے مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ کے ذمہ داروں  نے اپنے دس سالہ پروگرام میں مجلس ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ کی خدمات کا اعتراف کیا اور خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب  دامت برکاتھم(رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکّل کوا) کے دست مبارک سے مجلس کو نشان اعزاز اور دعائیہ کلمات سے نوازا (نیز حضرت والا نے پانچ ہزار روپیہ بطور حوصلہ افزائی دینے کا اعلان فرمایا)
صدرو اراکین مجلس ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ مدرسہ حضرت عکرمہ کے ذمہ داران خصوصاًناظمِ مدرسہ جناب قاری ریحان فردوسی صاحب کے ممنون و مشکور ہے 
اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مدرسہ عکرمہ کو مزید ترقیات عطا فرمائے آمین 
منجانب

�قبرستان صدر واراکین مجلس ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ واقع بڑا قبرستان

کوئی تبصرے نہیں: