قرآن خوانی و دعا کے بعد حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں میں باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہوا


 طویل تعطیل کے بعد نئے حوصلوں اور عزم کے ساتھ طالبان علم کی اسکول واپسی
 عالمی وباء کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گذشتہ سال ماہ مارچ سے ماہ دسمبر تک تعلیم نظام موقوف کردیا گیا تھاـ طویل تعطیل کے بعد آج بروز پیر 4 جنوری 2021ء سے اسکولوں کو دوبارہ جاری کرنے کا حکم نامہ ریاستی گورنمنٹ کے تعلیمی شعبہ کی جانب سے موصول ہوا  حکم نامہ جاری ہونے کے بعد 4 جنوری حراء انگلش میڈیم اسکول میں نئے تعلیمی سال کا آغاز قرآن خوانی و دعا کے بعد کیا گیا حکومتی شعبۂ تعلیم کی جانب سے اسکول جاری کرنے کا حکم نامہ ملنےکے بعد *چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* نے حراء انگلش میڈیم اسکول کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو یہ حکم دیا کہ حکومتی گائیڈ لائن کی مکمل پاسداری کا خیال رکھا جائے بچوں کی صحت اور تعلیم کو لیکر کسی بھی قسم کی لاپرواہی نا کی جائے *پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول محترمہ سیدہ شگفتہ قادری صاحبہ* نے اس موقع پر بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور پوری دنیا کے لئے بیماری کا دور ہے ایسی صورت میں ہمیں مکمل احتیاط کے ساتھ اسکول آنا ہے جس کے لئے اپنے چہروں کو ماسک یا رومال سے ڈھانک کررکھنا ہے، سینیٹائزر کا استعمال کرنا، آپس میں قدرے دوری بنائے رکھنا ہے بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے بعدہ *مبلغ سنی دعوت اسلامی قاری عبد الماجد اشرفی سر* نے قل شریف پڑھااور *مبلغ سنی دعوت اسلامی مولانا اختر رضا ازہری* نے عالم اسلام کے لئے بالخصوص ملک ہندوستان کی ترقی و بقا اور کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا کیاـ  
طویل تعطیل کے بعد اسکول جاری ہونے پر طالبان علم اور اساتذہ کے چہروں پر خوشی و شادمانی کے آثار نظر آرہے تھے نئے حوصلوں اور عزم کے ساتھ طالبان علم نے اپنے تعلیمی سال کا آغاز کیاـ

رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

ليست هناك تعليقات: