شکیل موذن امدادی دواخانہ کی نئی تعمیر کا افتتاح

مورخہ یکم جنوری 2021 بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ فوراً تین بجے پپو حافظ صاحب (مسجد خانقاہ سعیدیہ) کے دست مبارک سے ٹیکم لگاکر اور دعا کے ذریعے شکیل موذن امدادی دواخانہ کی نئی تعمیر کا افتتاح عمل میں آیا۔ 
اس افتتاحیہ تقریب میں مدعو مہمانان نے نقد رقوم اور تعمیر میں لگنے والے لوازمات کے ذریعے تعاؤن کیا۔ واضح ہوکہ اس امدادی دواخانہ کی نئ تعمیر کے لیۓ مورخہ 13 فروری بروز سنیچر کو ایک طعام تعاؤن کا پروگرام ادارۂ اکمل کے اراکین نے ترتیب دیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے ہی جاری اس دواخانہ سے امدادی ریٹ صرف دس روپیہ میں دوا گولی جارہی ہے۔ آۓ ہوۓ مہمانوں میں رجب خالو، ارمان قریشی، شکیل بھائی کلیجی والے، نہال مقادم، رمضان کاملی صاحب، منصور ممبر صاحب، انجینئر عبدالماجد صاحب، شفیق آرگن، عبدالرحمن پیارے، الیاس ہوٹل والے، علیم بھائی، ایڈوکیٹ فرید شہاب الدین صاحب، شکیل انقلابی، جبار ممبر وغیرہ حاضر تھے۔ 
آخر میں رسم شکریہ کے بعد مہمانان میں شیرینی تقسیم کی گئی۔ 
*منجانب۔* اکمل ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی، رمضان پورہ۔

کوئی تبصرے نہیں: