اشوک استھمب کی پُر وقار افتتاحی تقریب عمل میں آئی

ساتھی نہال احمد صاحب کے خانوادے نے آج شہر میں ایک نئی تاریخ رقم کر کے ساتھی نہال احمد صاحب و ساتھی بلند اقبال کیلئے بہترین خراج عقیدت کا ایک نمونہ شہریان کے سامنے پیش کیا 

_ساتھی نہال احمد صاحب اور ساتھی بلند اقبال کی نزر 

دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت

میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
شہیدوں کی یادگار (الٹی بندوق) سے متصل مالیگاؤں شہر کے قلب میں تعمیر ہونے والی تاریخی عمارت یاد شہیدان وطن مالیگاؤں ,, بنام اشوک استھمب کی پرنم آنکھوں سے افتتاحی تقریب ساتھی بلند اقبال کا ایک خواب تھا جو  شرمندہ تعبیر ہوا

24 جنوری بروز اتوار رات ساڑے 8 بجے
 شہیدوں کی یادگار (الٹی بندوق) سے متصل ایک پر شکوه تعمیر بنام اشوک استھمب کی پُر وقار تقریب عمل میں آئی

اس پر وقار افتتاحی تقریب کی صدارت شہر عزیز کے M L A مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے کی 

افتتاح بدست اشوک استھمب اپوزیشن لیڈر مالیگاؤں کارپوریشن شان ھند نہال احمد صاحبہ کے ہاتھوں عمل میں آیا 

اس انوکھے اور پُر وقار اشوک استھمب کی تعمیر وارڈ نمبر 12 کے فعال کارپوریٹر جنتادل شہر سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے اپنے فنڈ سے اشوک استھمب جیسی شاندار یادگار کو شہر کی عوام کے سپرد کیا 
 
آج کی اس پُر وقار افتتاحی تقریب میں شہر بھر کے سرکردہ سیاسی سماجی  افراد نے شرکت کی اور خاص کر اسلامپورہ علاقے بزرگوں اور نوجوانوں نے محمد مستقیم ڈگنیٹی کے تعمیری جزبے کی سراہنا کرتے ہوئے گلہائے عقیدت ہیش کرتے ہوئے محمد مستقیم ڈگنیٹی کے کارناموں پر فخر محسوس کیا کہ محمد مستقیم ڈگنیٹی اور ان کی ٹیم نے قانونی لڑائی لڑھتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے شہدائے آزادی کو ان کا حق دلانے کیلئے پیش قدمی کی آج کی اس افتتاحی تقریب میں شہر عزیز کے M L A مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اپنی تقریر میں محمد مستقیم ڈگنیٹی کی محنت اور لگن ,, فرقہ پرستوں کی جانب سے اشوک استھمب کے تعمیری کاموں میں سرکاری ڈپارمنٹ کی جانب سے آنے والی رکاوٹ کا ذکر خصوصی طور پر کیا اور مستقیم ڈگنیٹی پر فخر محسوس کرتے ہوئے جامع انداز میں مستقیم ڈگنیٹی کے کام میں آنے والی رکاوٹوں کا ذکر کیا 

آج کی اس پرو قار تقریب میں دیگر مقریرین میں محترمہ ساجدہ میڈم صاحبہ  ,,  محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب  ,, شان ھند صاحبہ  ,, حاجی اطہر حسین اشرفی صاحب ,, سابق کونسلر سہیل عبدالکریم صاحب ,, پروفیسر رضوان خان صاحب  ,, صدرالدین مقادم صاحب کے علاوہ دیگر مقریرین نے اپنی باتیں جامع انداز میں عوام کے سامنے پیش کی  ,,  نظامت کے فرائض ابواللیث انصاری نے انجام دیئے* 
شہر کے سرکردہ اور معززین کے علاوہ متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی کارپوریٹروں کی بڑی تعداد موجود رہی جس میں _کارپوریٹر اعجاز بیگ صاحب ,, کارپوریٹر تنویر ذلفقار صاحب ,, معاوین کارپوریٹر الطاف ڈرم والا  ,, کارپوریٹر منصور احمد ,, کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے ,, کارپوریٹر سلیم گیرج والے  ,, کارپوریٹر ڈاکٹر شفیق صاحب  ,,  معاوین کارپوریٹر راشد ایوب صاحب  ,, کارپوریٹر آمین انصاری کے علاوہ دیگر کارپوریٹر اور خواتین کارپوریٹرس بھی حاضر رہیں ۔۔۔_ 
اسلامپورہ علاقے کے بزرگوں اور نوجوانوں کی جانب سے محمد مستقیم ڈگنیٹی کوگلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں 
عبدالعزیز مقادم  
شبیر پہلوان 
اسماعیل حاجی 
قمرالدین صاحب جنتا لاج 
شاہد لال محمد حاجی
مبین  اپسرا صاحب 
حاجی عبدالرشید سیٹھ ایولے والے 
عمران انجنیئر صاحب 
رئیس پہلوان ہوٹل والے 
عبدالحمید ٹرانسپورٹ والے 
حاجی سراج اتحاد کٹ پیس سینٹر 
رمضان عباس صاحب 
عبدالخالق سپر نشاط صاحب 
عرفان قریشی صاحب 
ہارون ماسٹر صاحب 
ظہر انجنیئر واٹر سپلائی 
نہال احمد الہڑی ماما 
سابق کونسلر ظفر عابد کے علاوہ اسلامپورہ کے سیکڑوں افراد نے اپنے انداز میں استقبال کیا اور شہر بھر سے دیگر سرکردہ افراد شریک رہے 

پریس ریلیز 
ترجمان جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں 
شیخ انیس مستری

کوئی تبصرے نہیں: