اسکالرشپ کے لئے سالانہ آمدنی سرٹیفکیٹ مسائل تین دنوں میں مرکزی حکومت کو افس سے لیٹر روانہ کیا جائے گا

اسکالرشپ کے لئے سالانہ آمدنی سرٹیفکیٹ مسائل تین دنوں میں مرکزی حکومت کو افس سے لیٹر روانہ کیا جائے گا۔ ڈایریکٹر سنیل چوہان۔۔
اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ و ڈایریکٹر کی مختلف مسایل پر مالیگاؤں میں میٹنگ

مالیگاؤں (نامہ نگار): جماعت پہلی تا دسویں اقلیتی طلباء کے لئے جاری پری میٹرک اسکالرشپ کے مختلف پریشانیوں کے ازالے کے لئے اور والدین کی سالانہ آمدنی سرٹیفکیٹ تحصیلدار و گزیٹیڈ آفیسر کی بجائے پرانے طرز پر سیلف ڈکلیریشن سرٹیفکیٹ کو قبول کیا جاے اس کے لئے مایناریٹی ایڈیلیڈ ایجوکیشن آفس پونہ معرفت تین دنوں میں مرکزی حکومت کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے مطالبہ پر لیٹر روانہ کیا جائے گا۔ نیز ایک وفد مرکزی حکومت سے جلد ملاقات کریگا
 اس طرح کا تیقن مزکورہ ادارے کے ڈائریکٹر سنیل چوہان نے دیا۔عیاں رہے کہ 27 جنوری 2021 کو پونہ کا وفد اسکولوں کی جانچ کے لئے مالیگاؤں میں آیا تھا۔ریاست بھر میں اسکالرشپ کے مختلف مسایل سے پریشان والدین،اسکولوں، و اساتذہ کے تکالیف کا ازالہ کرنے کے لئیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے وفد نے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ڈایریکٹر سنیل چوہان،آفیسر فراکسی چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر راجیش سرشاگر سے گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے میٹنگ کی جس میں تنظیم کی جانب سے اسکالرشپ کے مسایل تفصیل وار پیش کرتے ہوئے اس کا حل بھی ڈایریکٹر سنیل چوہان کے سامنے پیش کیےگئے جس میں اہم مطالبہ کیا گیا کہ اسکالرشپ کے کاغذات کی جانچ کے لئے ریاست بھر کی اسکولوں میں جانے والے آفیسران کو تحریری یا VC کے ذریعے ہدایت دی جائے کہ سالانہ آمدنی کے سرٹیفکیٹ کو تحصیلدار و گزیٹیڈ آفیسر کا نا مانگتے ہوئے صرف والدین کا سیلف ڈکلیریشن سرٹیفکیٹ منظور کیا جائے جن طلباء کا آن لائن فارم اپلوڈ کیا جا چکا ہے سب کو منظور کیا جائے۔طلباء کو اسکالرشپ کے لئے صفر بیلنس پر اکاؤنٹ کھولنے و چھ مہینے ٹرانجیکشن نا ہونے پر بینک اکاؤنٹ منجمد نا کیا جائے و دو سال تک ٹرانجیکشن نا ہونے پر والدین و طلباء کے بینک اکاؤنٹ بند نا کیا جائے اس کے لئے ریزر بینک آف انڈیا سے آفس لیول پر بھرپور نمائندگی کی جائے، نیز میٹنگ میں یہ ناانصافی پر گفتگو کی گئ کہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان کے لاگنگ پر ویری فائے کیے گئے فارم دوبارہ ویری فائے کرنے کے لئے آ گیے ہیں اور آخری مدت بہت کم دی گئی ہے یہ ایک کام اور اسکولوں کو بڑھا کر پریشانیوں میں اضافہ کیا گیا ہے،اسکالرشپ منظور طلباء کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جلد جمع نہیں کی جاتی ہے اس پریشانی پر تفصیلی بحث ومباحثہ کیا گیا، جو طلباء اسکالرشپ سے محروم ہیں ان کو مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اسکالرشپ دی جائے گی۔ ڈایریکٹر سنیل چوہان نے مختلف پریشانیوں کے حل کا تیقن دیا۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد میں ساجد نثار احمد، ریس احمد سینئر کلرک، فیض احمد، محمد صدیق و دیگر اراکین شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں: