اکثر جُمعہ کو شام4 بجے سے 15/17 سال کے لڑکےبائیک پر ٹریپل سیٹ وہ بھی تیز رفتار کے ساتھ بَکروں کی طرح پَان کی جُگالی کرتے ہوئے مست مگن نظر آئینگے یہ نظارہ ہمارے شہر میں بہت عام ہوگئے ہیں بعد میں یہی لڑکے ہائی وے کی کسی ہوٹل یا ایم آئی ڈی سی علاقے میں اپنا فوٹو شوٹ کرتے ہیں اور انمیں سے اکثر بچّے *سِگریٹ نوشی* بھی کرتے ہیں کھلے عام سرعام
پتہ نہیں یہ سب باتیں انکے والدین کے عِلم میں ہے بھی یا نہیں مجھے نہیں معلوم ہاں مگر میں یہ نظارے بہت دنوں سے دیکھ رہا ہوں اور مجھے وہ سب دیکھ بہت افسوس ہوتا ہے مگر سوائے افسوس کرنے کے میرے پاس کوئی چارہ بھی نہیں ہے
بس میں اتنا ہی چاہتا ہوں والدین اس عمر کے بچّوں پر بہت توجّہ دیں کیونکہ اگر اس عمر میں پان بیڑی سگریٹ گٹگے کی عادت پڑ گئی تو پھر وہ زندگی بھر انکے ساتھ رہیگی جس سے پیچھا چھڑانا تقریباً ناممکن جیسا ہی ہوجاتا ہے انکے لئے جو اس لَت کے شکار ہوجاتے ہیں
🖊️ پپّوصدّیقی
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق