ضلع نیوجن سمیتی کی میٹنگ میں میئر طاہرہ شیخ رشید کی گھن گرج
مالیگاؤں شہر کی تعمیری منصوبہ بندی کیلئے 5,کروڑ اور کووڈ۔19 کیلئے 2,کروڑ کا مطالبہ
کانگریس پارٹی کی پالیسی زمین پر کام کرنے کی ہے۔* طاہرہ شیخ رشید
مالیگاؤں(بتوسط۔احرار نیوز نیٹ ورک) 30,جنوری ناسک میں رابطہ وزیر شری چھگن بھجبل کی صدارت میں ضلع نیوجن سمیٹی(DPDC) کی میٹنگ میں میونسپل کارپوریشن کی نمائندگی کرتے ہوئے میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے شہر کی تعمیری منصوبہ بندی کے تحت شہر کے مختلف راستوں کیلئے 5,کروڑ کا فنڈ اور کورونا وبائی امراض کے دوران کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے کئے گئے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے وزراء کے سامنے ببانگ دہل اپنا موقف رکھا۔
طاہرہ شیخ رشید نے ہزار کھولی مدینہ کٹ پیس سینٹر سے شیرو سیٹھ کے گھر تک، آگرہ روڈ جلال آباد حنیف شوال کے بنگلہ سے میور آٹو والے کے گھر تک، آگرہ روڈ بھکو (چار مینار)ہوٹل سے ارقم مسجد، ماسٹر سعید پرویز کے مکان سے محمد بھائی نٹ والے کے مکان تک، نیا فاران کے سامنےسروے نمبر78/2 مدینہ ٹاور سے جمیل کھاٹک کے گھر تک،ہزار کھولی گول گارڈن کے اطراف کی رنگ روڈ،نور باغ چوک سے عائشہ نگر چوک اور عائشہ نگر چوک سے مہاراشٹر سائزنگ، محسن آئس فیکٹری سے صوفیہ مسجدتک اور عائشہ نگر قبرستان سے متصل پانی کی ٹانکی والا روڈ سمیت کل 17,اہم راستوں کو جدید طرز تعمیر (فلائی اوور برج سیمنٹ روڈ) کی بنیاد پر 5,کروڑ روپیہ فنڈ کا مطالباتی مکتوب رابطہ وزیر چھگن بھجبل کو پیش کیا۔ اس میٹنگ میں طاہرہ شیخ رشید نے گھن گرج کیساتھ کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت کی تشکیل سے پہلے کانگریس اور شیوسینا اتحاد کا اقتدار ہے۔ اور کانگریس پارٹی کی پالیسی زمین پر کام کرنے کی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت کووڈ۔19 کے عذاب سے پوری دنیا پریشان تھی اس وقت مالیگاؤں کارپوریشن نے کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے کورونا جیسی جان لیوا وباء پر قابو پایا اور نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ہندوستان بھر میں "مالیگاؤں پیٹرن"کی دھوم مچی۔ لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہیکہ ناسک ضلع کلیکٹر کی رہنمائی میں اکتوبر اور نومبر کی ضلع نیوجن سمیتی کی میٹنگوں میں کووڈ۔19, دواؤوں اور کورونا سے مقابلہ کرنے کی غرض سے دیگر لوازمات کیلئے2,کروڑ روپیہ منظور کیا گیا لیکن وہ رقم ابھی تک کارپوریشن کو موصول نہیں ہوسکی۔
رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے طاہرہ شیخ رشید کے مکتوب پر ریمارک دیتے ہوئے مثبت اقدام کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس میٹنگ میں رابطہ وزیر کے علاوہ مالیگاؤں آوٹر کے ایم۔ایل۔اے۔و کابینی وزیر دادا جی بھوسے، کارپوریٹر نندوکمار ساونت ناسک ضلع کے دیگر ایم۔ایل۔ایز اور اراکین موجود رہے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق