* ....*
*ایک ماہ میں مقامی لوگوں کی پریشانیوں کا حل نہ نکالا گیا تو ٹول جمع کرنا بند کردیا جائے گا رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کا ٹول ناکے کے منیجر کو انتباہ ....*
دھولیہ 2 جنوری 2021
نیشنل ہائی وے نمبر 3 دھولیہ شہر کے قریب ممبئی آگرہ شاہراہ سے گزرتی ہے ۔ اس شاہراہ پر پچھلے کئی دنوں سے چھوٹے بڑے حادثات پیش آرہے ہیں۔ چالیس گاؤں چوفلی میں سگنل سسٹم بند ہونے کی وجہ سے آئے روز ہونے والی ٹریفک کی وجہ سے تنازعات پیش آ رہے ہیں ۔ سلطانیہ مدرسہ کے قریب کوئی سرویس روڈ ، اسٹریٹ لائٹیں ، گٹر نہیں ہیں کچھ مقامات پر اسٹریٹ لائٹس کی بندش کی وجہ سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران قتل ، ڈکیتی اور مختلف حادثات جیسے جرائم رونما ہونے کی وجہ سے دھولیہ شہر کی شبیہہ کو داغدار کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ گرودوارہ اور سلطانیہ مدرسہ کے قریب دونوں جانب سرویس روڈ کی تعمیر کے لئے نیشنل ہائی وے نمبر 3 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر بھاؤ صاحب سالونکے اور ٹول ناکے کے منیجر سنجے گوروا کو فون اور خط کے ذریعہ حکم دیا گیا تھا لیکن انہوں نے شہریوں کی پریشانیوں کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔مذکورہ بالا معاملے میں شہریوں میں شدید غصہ ہے ۔ شہر کی عوام ضرورت سے زیادہ ٹول وصول کئے جانے سے عدم اطمینان ہیں ۔ ان سب وجوہات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے آج ٹوک ناکے کے منیجر سنجے گوروا کے ہمراہ نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر چالیس گاؤں چوفلی کا معائنہ کیا۔ جہاں شہر والوں کی مقامی نجی گاڑی کو ٹول سے %5۔75 اور مال بردار گاڑی پر %75چھوٹ دینے پر بھی کامیاب گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد مقامی نجی گاڑیوں کو ٹول کا صرف %12.5 ادا کرنا پڑے گا اور مال بردار گاڑیوں کو %25 ادا کرنا پڑے گا۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے یہ بھی انتباہ کیا کہ اگر اگلے مہینے میں عوام سے متعلق تمام مذکورہ معاملات حل نہ ہوئے تو ٹول پلازہ پر شکایت دہندگان اوردھولیہ شہر کی عوام کے ساتھ ٹول بند کرنے کا احتجاج کیا جائے گا۔
آج نیشنل ہائی وے نمبر 3 کے ہنگامی دورہ کے وقت رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ساتھ ٹول ناکے کے منیجر سنجے گورو ، عادل شاہ ، ڈاکٹر شاہد شیخ ، پرویز شاہ ، نلیش کاٹے ، آصف شاہ ، یوسف پنجاری ، ذاکر شاہ ، منور شاہ ، سعید بھائی برتن والے ، رفیق شاہ وغیرہ موجود تھے۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President (social media)
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق