*اپنے وارڈ میں تعمیری کاموں کا جال بچھانے پر عوام میں خوشی کا ماحول*
*مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے سینئر کارپوریٹر جناب اسلم انصاری صاحب نے گذشتہ دنوں محوی نگر و فردوس گنج کی کئی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کروا کر وارڈ کی عوام کی پریشانیوں کو دور کیا عوام کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے اور وارڈ کی عوام کے لئے ہمہ وقت تیار رہ کر کام کروانے کے لئے محوی نگر و اطراف کے ذمہ داران نے آج 21 دسمبر کو کارپوریٹر اسلم انصاری کا استقبال کرتے ہوئے کاموں کو پائہ تکمیل تک پہنچانے پر شکریہ ادا کیا*
*اس کے علاوہ اس استقبالیہ تقریب میں کارپوریٹر اسلم انصاری صاحب نے استقبال کرنے پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاء اللّہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی خدمت جاری رہے گی اور آپ کے تمام کام کرکے دیئے جائیں گے وارڈ کے مسائل حل ہوتے رہیں گے تعمیری کام جاری رہیں گے ان شاء اللّہ*
*اس استقبالیہ تقریب میں وہاب سر، صادق ماسٹر، رفیق بھائی(لال بال)، زبیر بھائی، مشتاق ٹیلر، نظیر بھائی، سکندر قریشی، اعظم قریشی، خورشید احمد، سراج قریشی، منصور بھائی کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا*
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق