لاک ڈاؤن کے دوران جہاں پوری دنیا کا تمام نظام درھم برھم رھا ایسے میں تعلیمی نظام بھی متاثر ھوا جس پر پوری دنیا میں آن لائن تعلیمی نظام کا سہارا لیا گیا
عالمی گوگل کمپنی نے آن لائن تعلیمی طریقہ کار کادنیا بھر میں سروے کیا اس دوران مہاراشٹر کے شیرڈی شہر کی اردو ہائی اسکول میں برسرِ تدریس جناب عظمت سر کے طریقہ کار کو کافی پسند کیا
اور ان کی ویڈیو کو آئیڈیل، مانتے ھوئے انتخاب کیا اس موقع پر ملک بھر سے متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کی جارہی ھے اردو نظام تعلیم کے لیے بھی یہ بات قابل فخر ہے اس موقع پر انجمن مسلم شاہ برادری کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ اور دھولیہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے عظمت سر اور ان کے اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاوں سے نوازا اور دیگر اساتذہ کو بھی اس کی تقلید کرنے کی گزارش کی وہیں حکومت وقت سے بھی التماس کیا کہ اردو نظام تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اقلیتی طبقہ جہاں صلاحیت کا انبار ھے وہیں وسائل واسباب مل جانے سے مزید تعلیمی ترقی کا باعث ھوگی
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق