نشہ کے خلاف فین گروپ اور اداراء نورانیہ کا سنگم نشہ مکت جعفر نگر
اداراء نورانیہ اور فین گروپ کا سنگم اس بنیاد پر عمل میں آیا کہ محلّے میں دن بہ دن نشہ کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔جیسا کے آپ جانتے ہیں کے جعفر نگر مالیگاوں کے اسلاف کی روایت رہی ہے کہ کبھی بھی جعفر نگر میں کسی بھی قسم کی برائی ۔بے حیائی اور غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کیاگیا ہے یہی وجہ ہے کے آج تک جعفر نگر پر کسی بھی قسم کا کوئی داغ نہیں ہے۔
لیکن آج آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ہمارے اپنے محلے جعفر نگر میں نشہ کرنے والے اور نشے کی حالت میں غنڈہ گردی کرنے والوں کی آمد عام ہوچکی ہے اس میں کچھ اپنے محلے کے لوگ بھی شامل ہے _
ایسے حالات میں ہمیں اپنے اسلاف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان تمام برائیوں کو ختم کرنا ہوگا ۔
الحمد اللّٰہ جعفر نگر *فین گروپ* کے لوگوں نے ان معاملات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے- *اداراء نورانیہ کے صدر انصاری محمد عمیر سر* سے ملاقات کی اور ادارے کے ساتھ مل کر محلے کی برائیوں کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ایسے حالات میں جو ہمارے محلے کے بزرگوں کی روایت رہی ہے اسے دوہراتےہوئے۔ الحمد اللّہ ۔اداراء نورانیہ اسپورٹس جعفر نگر
اداراء سینگھانیہ اسپورٹس جعفرنگر
اداراء فرینڈ شب ہوڈ گروپ جعفر نگر
اداراء فین گروپ جعفر نگر مالیگاوں
اداراء لکی اسٹار گروپ جعفر نگر کے تقریباً دوسو سے زائد نوجوانوں نے بروز جمعہ 25دسمبر 2020 کو محلے میں پیدل چل کر محلے میں نشہ کرنے والے اور باہر کے محلے سے آکر جعفر نگر میں غنڈہ گردی کرنے والوں کو آگاہ کیا۔ اگر اب کوئی محلے میں غنڈہ گردی کرتا ہے تو وہ اس کے انجام کا ذمہ دار خود ہوگا۔پورے محلے میں گشت کرتے ہوئے نشہ مکت جعفر نگر کا نعرہ دیا اور جعفر نگر عرفات ہوٹل پر ایک میٹنگ لی گئی جسمیں *اداراءنورانیہ کے صدر محمد عمیر سر* نے صاف الفاظ میں نشہ کرنے والے اور باہر سے نشہ کر کے آنے والو کو وارننگ دی کہ جعفر نگر میں جو بھی نشہ کر کے آئیگا وہ اپنے انجام کا ذمہ دار خود ہوگا۔اور جعفر نگر کے تمام نوجوانان سے گزارش کی ہے کے برائیوں کے خلاف سب ایک پلیٹ فارم پر متحد رہے اور اس پُرفتن دور میں مسلم قوم کی نئی نسل کو نشے سے بچائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں