الحمد لله جمعیت اہل حدیث کی سرپرستی میں بروز اتوار بعد نمازِ مغرب مسجد اہلحدیث جعفرنگر میں ایک اہم و بامقصد پروگرام بعنوان
حلقۂ ذکر واذکار برائے تعلیم و تفہیم منعقد ہوا۔
*حافظ رفیق محمدی* (امام مسجد اہلحدیث جعفرنگر) نے تلاوتِ قرآن کے ذریعے پروگرام کا آغاز کیا۔ *حافظ عبدالرحمٰن محمدی* نے ابتدائی کلمات میں پروگرام کی غرض وغایت اور اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔ بعدہ *مولانا عقیل محمدی* نے اللہ کے نزدیک ذکر کرنے والوں کا مقام و مرتبے کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بتاتے ہوئے کہا کہ ذکر و اذکار کرنے والوں کے لئے اللہ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کیا ہے اور ذاکرین کو کل بروز قیامت عرشِ الہٰی کے سائے میں جگہ نصیب ہوگی۔ ناظمِ پروگرام نے مختصراً سید الاستغفار کی فضیلت بیان کی اور *حافظ شاھد اختر محمدی* نے پروگرام کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے لوگوں کو سید الاستغفار پڑھائی اور اس کا ترجمہ پیش کیا جس سے لوگوں کو پروگرام کا ایک عملی خاکہ سمجھ میں آیا اور لوگوں میں اس پروگرام کے تئیں رغبت پیدا ہوئی۔ اس کے بعد *شیخ ابو رضوان محمدی حفظہ اللہ* نے ذکر و اذکار کے فضائل و فوائد کو قرآن و حدیث اور شیخ عبدالرزاق البدر حفظہ اللہ (استاد عقیدہ مدینہ یونیورسٹی) کی کتاب فقہ الادعیۃ والاذکار اور علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب الوابل الصیب من الکلم الطیب کے حوالے انتہائی جامع و مدلل انداز میں پیش کیا اور ذکر واذکار کی اہمیت وضرورت اور انسانی زندگی پر اس کے مثبت اثرات کے حوالے سے سامعین کو پر اثر نصیحت کی۔ آخر میں ناظم پروگرام نے لوگوں کے شکریہ کے اختتام مجلس کی دعا پڑھا کر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
*مسنون دعاؤں کو یاد کرانے یہ پروگرام ہفتہ میں تین روز (اتوار، پیر منگل) بعد نمازِ مغرب ہوگا۔*
شعبۂ نشر واشاعت جمعیت اہلحدیث مالیگاؤں
دفتر: مسجد اہلحدیث جعفرنگر مالیگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق