مالیگاﺅں /ناسک ضلع کی بہترین اور مثالی تعلیمی ادارہ کا ایوارڈ مہاتماگاندھی ودیامندر ادارہ کو دیتے ہوئے ہمیں بہت فخر ہورہاہے اس طرح کا اظہار خیال شیوسینا پر مکھ بال ٹھاکرے کی یاد میں قائم کردہ ادارہ ”وجئے اپا کرنجکرپرتشٹھان “کے صدر KKآہیرے نے کیا اس طرح مذکورہ ادارہ کے کوآرڈینٹر،کارپوریٹر سنگرام کرنجکر اور صاحب راﺅ کٹے نے سابق MLCڈاکٹر اپوروپرشانت ہیرے کو بہترین مینجمنٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ناسک ضلع بھر میں شہروں ،چھوٹے دیہاتوں اور گاﺅںمیںکرم ویر بھاﺅ ہیرے ، لوک نیتے ونکٹ راﺅ ہیرے ، مہیلا رتن پشپا تائی ہیرے اور سماج شری ڈاکٹر پرشانت داداہیرے کے ذریعے قائم کردہ تعلیمی ادارے کا یہ پودہ جو اب تناو ر درخت کے شکل اختیار کرچکاہے جس میں ا دیواسیوں کو تعلیم سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ KGسےPGتک تقریباً 230سے زائد تعلیم شاخوں کو بہترین نظام اور کامیابی کے ساتھ چلانے پر فخر ظاہر کیا ۔ مذکورہ کرنجکر پرتشٹھان ہر سال ”مثالی ٹیچر ،غیر تدریسی ملازمین ، ہیڈماسٹر اور مثالی اداروں کو ایوار ڈ سے نوازتا ہے۔ اس بار مثالی مینجمنٹ کا ایوارڈ مہاتماگاندھی ودیا مندر کو دیاگےا ہے ۔چونکہ کورونا مرض کی وجہ سے یہ مختصر پروگرام میںایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر اپوروہیرے نے اپنے اظہار خیال میں حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی ، مستقبل میں تعلیم کے حالات ، شکشک سنگھٹناﺅں کا کردار اور مالیاتی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی معلوم ہوکہ ڈاکٹر اپوروہیرے سابق ٹےچرسMLCرہ چکے ہیں اور انھوںنے آنے والے اوقات میں تعلیمی میدان میں ہونے والے اتار چڑھاﺅ اور حکومت کے نظریات پر کھل کر معلومات فراہم کی ۔ اس پروگرام میں پرنسپل ہریش آڑکے ،شیام پاٹل ،کرن ماولی پگار ،بھگور کے کارپوریٹر سنگرام کرنجکر وغیرہ موجود تھے ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق