شرد ‏پوار ‏کے ‏جنم ‏دن ‏پر ‏مہاراشٹر اور ‏مالیگاؤں میں خون ‏کا ‏عطیہ

مالیگاؤں تعلقہ اور مالیگاؤں شھر راشٹر وادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کی ریسٹ ہاوس میں مٹینگ..
مورخہ 10 دسمبر بروز جمعرات مالیگاؤں ریسٹ ہاوس میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی سپریمو عالیجناب شردپوارصاحب کے 80 واں جنم دن کے مناسبت سے ایک مٹینگ لگائی گئی. جس میں شردپوارصاحب کےجنم. دن کے موقع پر مختلف پروگرام ترتیب دے دیئے گئے. جس میں کرونا متاثرین کو آج بھی خون کی ضرورت کے پیش نظر 80 ہزار خون کی بوتل جس کے لئے ہر ضلع سے 1500بوتلیں اسی طرح پورے مہاراشٹر سے 80 ہزار بوتلیں ڈونیٹ کی جائے گی. اور 80 ہزار نوکریوں کے آن لائن فارم اقلیتی وزیر نواب ملک صاحب کی جانب سے جاری ہے. اور مختلف قسم کے فلاحی کام راشٹر وادی کانگریس پارٹی کرے گی. اس مٹینگ میں ضلع ناسک کے صدر جناب رویندر نانا پگارصاحب صاحب نے شرکت کی اور اس کے علاوہ تعلقہ اور مالیگاؤں راشٹر وادی کانگریس کے سیکڑوں ورکروں نے شرکت کی. رویندر نانا پگارصاحب پارٹی کس طرح اور مضبوط ہو اس کے لیے راشٹر وادی کے سینئر لیڈران سے اور ورکروں سے مشورہ کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی. اس مٹینگ میں شھر راشٹر وادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے صدر جناب سلیم رضوی صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا. اور اوپر دئیے گئے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی گزارش کی. اس مٹینگ میں سلیم رضوی صاحب. تعلقہ صدر سندیپ پوار صاحب. وجئے پوار صاحب. رتن الور دیپک بھونسلے ڈاکٹر مجیب الرحمن. رفیق خان مرغے والے عمران حفیظ مصطفیٰ پلمبر. اعجاز شیخ. سلیم پلمبر. الطاف پتر کار. وغیرہ نے شرکت کی.

کوئی تبصرے نہیں: