ترقیاتی کاموں سے متعلق فاروق شاہ ‏کی ‏انتظامیہ ‏کے ‏ساتھ میٹنگ ‏کامیاب

شہر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی صدارت میں منعقد کی گئی دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اعلی' افسران اور ملازمین کی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار 
۱۱ دسمبر ۲۰۲۰
دھولیہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آج دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے آڈوٹیریم میں کارپوریشن کے اعلی افسران اور ملازمین کی موجودگی میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی ابتداء میں دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے لئے ساتواں پے کمیشن کا نفاذ پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کا دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران اور ملازمین کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کا پر تپاک اسقبال کیا گیا ۔ میٹنگ میں شہر کے  مختلف علاقوں میں جاری یا عنقریب شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں کو کس طرح کیا جائے اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی جانب سے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران اور ملازمین سے شہر میں جاری تعمیری کاموں کے بارے میں مخلتف سوالات کئے گئے جن کا جواب اعلی افسران اور ملازمین کی جانب سے دیا گیا ۔ میٹنگ میں وڑجئی روڑ سے اریہنت بھون تک راستے کی تعمیر  ، مولوی گنج راج کمل ٹاکیز سے علامہ اقبال چوک تک ڈالی گئی پائپ لائن کو شروع کرنے  ، کبیر گنج  ، امبیکا نگر و اطراف کے علاقوں میں نئی پائپ لائن بچھانا  ، وارڈ نمبر ۳ دیو پور میں پائپلائن کی درستی ، مچھلی بازار میں پولس چوکی کے اطراف میں مچھلی فروشوں کو متبادل جگہ فراہم کرنا ، پانچ کنڈیل چوک اور آگرہ روڑ سے اتی کرمن ہٹانا  ، دھولیہ بس اسٹیشن کے اطراف میں کئے گئے غیر قانونی اتی کرمن ہٹانا  ، بارہ پتھر روڑ پر آٹو میکنیکل اور دکانداروں کے لئے متبادل جگہ میسر کرنا ، ریلوے اسٹیشن روڑ سے ہٹائے گئے گھروں کے لئے متبادل جگہ دینا ، دت مندر چوک ، ساکری روڑ  اور شہر کے مختلف علاقوں میں راستے سے سبزی فروشوں کو ہٹاکر متبادل جگہ دینا  ، لوک مانیہ ہاسپیٹل کی جانب سے کی گئی غیر قانونی کمپلیکش کی تعمیر پر کاروائی اور وہاں روزگار حاصل کرنے والوں کو متبادل جگہ دینا  ،  شہر کے راستوں پر ہونے والی ٹریفک کے متعلق پولس محکمہ سے سوالات ، بجلی محکمہ کے افسران سے لاک ڈاؤن کے ایام میں دیئے گئے  زیاد بجلی بلوں پر سوالات ، اکل پاڑا ڈیم کی تعمیر جیسے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 
آج دھولیہ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی صدارت میں دھولیہ  میونسپل کارپوریشن کے آڈوٹیریم میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے علاوہ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر عزیز شیخ صاحب ،  کارپوریشن کے تمام اعلی افسران اور ملازمین  ، پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے افسر اعجاز شاہ صاحب  ، ٹریفک پولس کے افسران  کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے کارپوریٹر  ، ورکر اور عہدے دار موجود تھے ۔۔۔۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President ( social media)
☎️ 8830022622

کوئی تبصرے نہیں: