مالیگاؤں میں سدھیر تامبے کی آمد اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے نمایندگی



مالیگاؤں (نامہ نگار):ناسک گریجویٹ حلقہ کے ایم ایل اے سدھیر تامبے آج مالیگاؤں میں تشریف لائے۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کی جانب سے بانی ساجد نثار احمد،محمد فیض،ریس کلرک، فیروز بادشاہ،صدیقی عبدالمجید،صدیقی نعیم و دیگر اراکین نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے سدھیر تامبے کا استقبال کیا اور 2005 کے بعد اساتذہ کو جونی پینشن لاگو کی جائے، TAIT امتحان کی تاریخ ظاہر کی جاے،
اسکولوں کو 20 فیصد گرانٹ، 40 فیصد گرانٹ، و کا جی آر جاری کیا جائے،نیز آ گھوشت اسکولوں کو گھوشت کیا جائے، مالیگاؤں اساتذہ کو کرونا ٹیسٹ ‌مفت میں، کیا جائے نیز تھرمل اسکیننگ کی اجازت دے کر کرونا-19 ٹیسٹ ختم کیا جائے، اسی سپاہی عہدہ ختم کرنے کا جی آر واپس لیا جائے و دیگر اہم مطالبات اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے کیے گئے جس پر حکومت سے نمایندگی کر تمام پریشانیوں کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی نیز مہا وکاس اگھاڑی سرکار اساتذہ کے مسایل کو لیکر سنجیدہ ہیں اور حکومت کے ذریعے مسائل جلد از جلد حل کیے جاے گے ایسی یقین دہانی موصوف نے کرای۔اس موقع پر شفیق انصاری، شفیق سردار، صدیق احمد، و دیگر موجود تھے۔

ليست هناك تعليقات: