روڑ اور گٹر کے تعمیری کام کی شروعات کا رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں افتتاح

*رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے حاصل کی گئی ۲۵ لاکھ کی خطیر رقم سے وڑجئی روڑ سے اقصی نگر اوپن اسپیس تک   ۔۔۔*
دھولیہ 
آج مورخہ ۲۸ دسمبر بروز پیر شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے شروع ہونے والے سے روڑ اور گٹر کے تعمیری کام کا رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی جانب سے ایک بورڈ آویزاں کیا گیا تھا جس پر روڑ کی تعمیر کے تعلق سے مکمل تفصیل درج کی گئی تھی۔اس آویزاں بورڈ کی فِت ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں کاٹ کر روڑ کے تعمیری کام کی شروعات کی گئی ۔ یاد رہے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے حاصل کی گئی ۲۵ لاکھ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی کانکریٹ کی آر سی سی گٹر اور ڈامری روڑ کو وڑجئی روڑ سے اقصی نگر اوپن اسپیس تک تعمیر کیا جائے گا ۔ علاقے کا یہ روڑ گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حال تھا مقامی رہائشی لوگوں کو آمد و رفت کے لئے بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھتا تھا جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے تھے جس سے حادثہ رونما ہونے کا خطرہ لاحق تھا ۔ علاقے میں گٹر نا ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی نہیں ہو پاتی تھی جس سے روڑ کیچڑ سے بھرا رہتا تھا جس کی شکایت اقصی نگر کے رہائشیوں کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے کی گئی تھی اور روڑ اور گٹر کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اقصی نگر کے رہائشیوں کے مطالبات پر لبیک کہتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے اپنے مقامی ترقیاتی فنڈ سے ۲۵ لاکھ کی خطیر رقم حاصل کر کے روڑ اور گٹر کی تعمیری کام کی شروعات کی جس کا افتتاح آج عمل میں آیا ۔ آج روڑ اور گٹر کے تعمیری کام کی شروعات سے اقصی نگر و اطراف کے رہائشی لوگوں میں جشن کا ماحول ہے اور ہر جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ دعاؤں سے نوازہ جا رہا ہے ۔۔
آج کی اس افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے شہر صدر نورا بھائی ٹھکیدار صاحب ، کارپوریٹر غنی ڈالر صاحب ،  کارپوریٹر سعید بیگ صاحب ، سلیم سیٹھ صاحب  ، شہر یوتھ صدر شہباز شاہ صاحب  ، ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری صاحب ، قیصر احمد صاحب  ، سوشل میڈیا کے ضلعی صدر حلیم شمس الدین انصاری صاحب ، ضلع یوتھ سیکریٹری رضوان حاجی صاحب  ،  شہر یوتھ نائب صدر سعود عالم صاحب  ، خواتین یونٹ کی صدر دیپا میڈم صاحبہ ، پرویز شاہ  صاحب  ،  آصف ملا صاحب  ، حمید انا صاحب  ، شاہد سر صاحب اور یوسف پنجاری صاحب کے علاوہ بڑی تعداد میں دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے کارکن اور محبان مجلس موجود تھے ۔۔۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President (social media)
☎️ *8830022622*

کوئی تبصرے نہیں: