گزشتہ مہینے میں گرنا ڈیم میں مچھلیوں کو مارنے کے لئے جو زہریلامادہ زیادہ مقدار میں ڈالا گیاتھا اس سے شہریان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا.
اس معاملے کو لیکر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو اور ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار، وزیر داخلہ انیل دیشمکھ صاحب و ریاستی منسٹر جینت پاٹل صاحب سے مطالبہ کیا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کرنیوالوں پر فوراً قانونی کاروائی کیاجائے.
اجیت دادا پوار صاحب ،انیل دیشمکھ صاحب اور جینت پاٹل صاحب کی ایماء پر مالیگاؤں کارپوریشن نے گرنا ڈیم زہریلے مادے والے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف گناہ درج کیا ہے.
ایسا ایک خط حاجی محمد یوسف نیشنل کو مالیگاؤں کارپوریشن نے دیا ہے.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق