شہر میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کو بجلی ڈسٹری بیوشن کا نظام سنبھالے چند مہینے ہی ہوئے ہیں مگر اس دوران دن بدن بجلی کمپنی کے کام کاج کے تعلق سے بنکروں کی بیچینی بڑھتی ہی جارہی ہے بجلی سپلائی کا نظام پرائیویٹ ہاتھوں میں چلے جانا شہر کے لئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے اس بات کو مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد انصاری اور دیگر ذمہ داروں نے کافی پہلے ہی محسوس کرلیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ بجلی سپلائی کے نظام کو پرائیویٹ ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لئے اول دن سے کوشاں رہیں ہیں آج نوبت یہاں تک ا پہنچی ہے کہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آفیسران دھڑلے سے کسی بھی کارخانے میں گھس کر ایم ای آرسی کے ریگولشن کی پرواہ کئے بغیر میٹر تبدیل کررہے ہیں اور کنزیومروں کی اجازت لیے بغیر میٹر تبدیل کر رہے ہیں جبکہ ایم ای آر سی نے پاور کنزیومروں کو اپنی مرضی کا میٹر لگانے کا اختیار دیا ہے رخنہ اندازی کرنے پر ایف آئی آر کرانے کی دھمکی بجلی کمپنی کی طرف سے دی جارہی ہے جو میٹر پرائیویٹ کمپنی لگا رہی ہے وہ کافی فاسٹ بتایا جارہا ہے سپلائی نظام میں بے ترتیبی کا سلسلہ دراز ہے کبھی بھی مینٹینس کے نام پر بجلی گل کردی جارہی ہے ٹرانسفارمر بدلنے کے لئے کئی کئی دنوں کا وقت لیا جارہا ہے اوور لوڈیڈ ڈی پی پر ڈی پی کی کیپیسٹی بڑھائے بغیر نیا کنکشن اشیو کرکے مسائل کو بڑھانے کا کام بجلی کمپنی کررہی ہے مالیگاؤں سینٹرل کو چھوڑ کر بجلی کمپنی اپنا آفس آوٹر میں قائم کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے بنکروں اور دیگر بجلی صارفین کو دقتوں کا سامنا ہے دن بدن بجلی کمپنی کے تعلق سے شکایات بڑھتی ہی جارہی ہیں ان مسائل کو لیکر سیاسی لیڈران کی عدم دلچسپی سے عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے لھذا بجلی کمپنی کے تعلق سے بڑھتی ہوئی شکایات کو لے کر مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی نے پرائیویٹ بجلی کمپنی اور مہاوترن کمپنی کے آفیسران اور بنکر تنظیموں کی ایک جوائنٹ میٹنگ کی مانگ دونوں کمپنیوں کے آفیسران سے کی ہے آئندہ چند دنوں میں اس میٹنگ کا انعقاد ہونا طئے ہوا ہے اس میٹنگ میں پاور کنزیومروں کی تمام شکایات کے ازالے کی کوشش مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد انصاری اور رفقاء کار کی جانب سے کی جائے گی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں