دھولیہ 19 دسمبر 2020
گزشتہ سنیچر کو دھولیہ پاور لوم اونرس اشوشیسن کے وفد نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے ان کے عوامی رابطہ دفتر دارالسلام پر ملاقات کر کے پاور لوم صنعت کو در پیش مسائل پر مبنی تحریریں میمورنڈم پیش کیا تھا جسے حل کرنے کا مطالبہ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے کیا گیا تھا ۔ دھولیہ پاور اونرس اشوشیسن کی جانب سے پیش کئے گئے میمورنڈم میں کئے گئے مطالبات کے حل کے لئے آج رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی صدارت میں دھولیہ پاور اونرس اشوشیسن کے ذمے داران اور مختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد گُل مہر سرکاری ریسٹ ہاؤس پر کیا گیا تھا ۔ میٹنگ کی ابتداء میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے میٹنگ منعقد کئے جانے کے مقاصد کو افسران کے سامنے رکھا ۔ پاور لوم اونرس اشوشیسن کے ذمے داران کی جانب سے یحیی' ماسٹر صاحب اور زاہد حسین عبدالحئی صاحب نے پاور لوم صنعت سے جڑے ہوئے مختلف مسائل کو افسران کے سامنے بہتر انداز میں رکھے ۔ پاور لوم اونرس ایسوسیشن کی جانب سے میونسپل کارپوریشن محکمہ سے متعلق درپیش مسائل ، بجلی محکمہ سے متعلق درپیش مسائل ، پالوشن محکمہ سے متعلق درپیش مسائل اور پولس محکمہ سے متعلق در پیش مسائل افسران کے سامنے رکھے گئے اور انھیں حل کرنے کی گزارش افسران سے کی گئی ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے میٹنگ میں موجود مختلف محکموں کے اعلی سرکاری افسران سے پاور لوم صنعت کو در پیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے جانے اور تمام مسائل سے مستقل نجات کے لئے لائحہ عمل تیار کئے جانے کی گزارش کی ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب اور پاور اونرس اشوشیسن کے ذمے داران کی باتوں کو بغور سننے کے بعد مختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران کی جانب سے چالیس گاؤں روڑ پولس اسٹیشن کے پی آئے صاحب نے پاور لوم مالکان کو یہ یقین دہانی کرائی کہ جہاں تک ممکن ہو سکے پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کے لئے صنعت سے وابستہ تمام افراد کو سرکاری محکمہ کے افسران اور ملازمین سے تعاون کیا جانے کی گزارش کی گئی ۔۔پاور لوم اونرس اشوشیسن کے ذمے داران کی جانب سرکاری افسران اور ملازمین سے تعاؤن کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد چالیس گاؤں روڑ پولس اسٹیشن کے پی آئے صاحب کے اعلان کے بعد آج کی اس میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا ۔۔
آج رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی صدارت میں منعدہ اس میٹنگ میں دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ ، پالوشن محکمہ ، بجلی محکمہ اور پولس محکمہ کے اعلی افسران کے علاوہ دھولیہ پاور اونرس اشوشیسن کی جانب سے زین العابدین عبدالعزیز ، مشتاق احمد اسد اللہ ، نثار احمد محمد رضا ، افتخار احمد منا سیٹھ ، منان ستار سیٹھ ، اختر کلن سیٹھ ، پپو سیٹھ ، ہارون حسین سیٹھ ، زاہد حسین عبدالحئی سیٹھ ، وقار عمران سیٹھ ، فران احمد رضا سیٹھ ، یحیی ماسٹر ، نورِ عالم سیٹھ ، شفیق عبدالمالک سیٹھ ، مسعود محمد سر ، محمد یوسف المعروف پاپا سر ، وسیم اکرم انصاری ، رضوان حاجی کے علاوہ بڑھی تعداد میں پاور لوم صنعت سے تعلق رکھنے والے حضرات موجود تھے ۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President
(social media)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں