شہر کے دیوپور علاقے میں نورنگ پانی کی ٹاکی نزد نور نگر اور دت مندر پیٹرول پمپ کے پاس سبزی فروشوں اور دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اتی کرمن مخالف دشتہ کے بیچ ہوئے تنازع سے پیدا شدہ کشیدگی پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی مداخلت سے موحول پر امن
۲۱ دسمبر ۲۰۲۰
شہر دھولیہ کے مشہور و معروف دیو پور علاقے کے نورنگ پانی کی ٹاکی نزد نور نگر اور دت مندر چوک سے متصل پیٹرول پمپ کے پاس جاری سبزی منڈی کو ہٹانے آج دھولیہ میونسپل کارپوریشن کا اتی کرمن مخالف دشتہ کے افسر پرکاش جادھو کی اگوائی میں پہنچا ۔ جیسے ہی دونوں جگہوں پر دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اتی کرمن مخالف دشتہ نے سبزی فروشوں کی دوکانے ہٹانے کی کاروائی شروع کی اس وقت سبزی فروشوں نے اتنی کرمن مخالف دشتہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا جس سے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اتی کرمن مخالف دشتہ اور سبزی فروشوں کے بیچ ہوئے بحث و مباحثہ سے ماحول میں کشیدہ پیدا ہوگئی جس کی خبر شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کو ملتے ہی فوری طور پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے جائے وقوع پر پہنچ کر سبزی فروشوں اور میونسپل کارپوریشن کے اتی کرمن مخالف دشتہ کے بیچ ہوئے تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک بڑے تنازع کو پھیلنے سے روک دیا اور دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اتی کرمن مخالف دشتہ کے افسر پرکاش جادھو سے سبزی فروشوں کے لئے متبادل جگہ مہیا کرنے تک کاروائی کو روکنے کی گزارش کی ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی گزارش سے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اتی کرمن مخالف دشتہ کے افسر پرکاش جادھو نے اپنی کاروائی کو روک کر اتی کرمن مخالف دشتہ کو واپس جانے کا حکم صادر کیا ۔
آج سبزی فروشوں اور میونسپل کارپوریشن کے اتی کرمن مخالف دشتہ کے بیچ ہوئے تنازع کو رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی مداخلت سے ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے روک دیا جس کی ہر جانب شتائس کی جا رہی ہے اور رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ذریعے بر وقت اٹھائے گئے قدم کی سراہنا کی جا رہی ہے ۔آج کے اس رونما ہونے والے واقعہ کی روک تھام کے وقت رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے علاوہ مجلس اتحادالمسلمین کے قیصر احمد صاحب ، چراغ خاطب صاحب ، اسٹوڈنٹس ونگ یونٹ کے صدر نظر خان صاحب ، خواتین یونٹ کی فاطمہ میڈم صاحبہ ، پرویز شاہ صاحب ، آصف شاہ صاحب ، نیلیش کاٹے صاحب وغیرہ موجود تھے
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President ( social media)
☎️ 8830022622
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق