*چالیس گاؤں کی تہذیب اسکول میں ساتویں اور نویں جماعت کے طلبہ کو ہندوستان کے سب سے بڑے اور سب سے مشکل ترین امتحان کو کیسے آسان ترین بنایا جاسکتا ھے؟ اس کی تیاری کیسے کی جاسکتی ھے؟ پرایمری سطح سے ہی ھم اس کو کیسے کریک کرنا سیکھ سکتے ھیں؟اس کی رہنمائی کے لئے الفیض فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک کارواں ضلع جلگاؤں میں مختلف علاقوں میں جا کر طلباء کے رہنمای کر رھا ھے جس سے بچوں میں ایک جوش اور جذبہ دیکھنے کو مل رہا ھے۔*
*پروگرام کی صدارت عبدالکریم سالار نے کی۔مہمان خصوصی کےطور پر ادارے کے صدر شبیر نانا،سیکریٹری شکیل منصوری،غلام دستگیر جناب اور دیگر مہمانان موجود تھے۔*
*عبدالقیوم شاہ سر نے پروگرام کی غرض وغایت پیش کی۔پروفیسر عرفان سر،ڈاکٹر ہارون سر،ڈاکٹر وقار سر نے طلبہ کی رہنمائی کی۔*
*اس موقع پر کیندر پرمکھ غلام دستگیر جناب کے سبکدوش ہونے پر خصوصی استقبال کیا گیا۔*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں