(اسٹاف رپورٹر): ۔ریاست میں طلباء و اساتذہ کو سابقہ کی روایت کو بالائے طاق رکھ صرف 5 دنوں کی دیوالی کی چھٹیوں کو ظاہر کیا گیا تھا۔ حکومتی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نایب سکریٹری راجیندر پوار نے 5 نومبر 2020 کو آڈر جاری کرتے ہوئے ریاست کی اسکولوں کو 12 نومبر 2020 سے 16 نومبر 2020 تک صرف 5 دنوں کی چٹھیاں منظور کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس سے اساتذہ و طلباء میں ناراضگی کا ماحول تھا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 سمیت ریاست کی مراٹھی تنظیموں نے حکومت سے 5 دنوں کی چھٹیوں کا حکمنامہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر حکومت بیک فٹ پر آ گئی اور نیا آڈر 6 نومبر 2020 کو ریاستی نایب سکریٹری راجیندر پوار نے جاری کرتے ہوئے 7 نومبر 2020 تا 20 نومبر 2020 تک دیوالی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ جس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد نے وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں