دیویانگ سوسائٹی کی ماہانہ میٹنگ کامیابی سے ہمکنار کئی اہم تجاویز کو ملی منظوری

         تین دسمبر عالمی یوم معذور کے تناظر میں دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی کے تمام ہی اراکین کی ایک اہم میٹنگ گذشتہ روز منعقد کی گئی جس کی صدارت ایڈووکیٹ انصاری سالک صاحب نے فرمائی ایک ناظم کی حیثیت سے سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے شرکاء ورکنگ کمیٹی کا استقبال کیا اور میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے آنے والی تین تاریخ کو عالمی یوم معذور پر روشنی ڈالی جس میں یہ طئے پایا کہ کرونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے دائرے میں رہ کر تین دسمبر منایا جائے گا جس کے لئے جلد ہی سوسائٹی شہر کے تمام معذوروں کو واٹس ایپ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی اسی میٹنگ میں شہر میں جاری بوگس پاسپورٹ کا معاملہ ان دنوں تیزی سے تفتیشی مرحلے سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں بہت سارے ایجنٹ حضرات معذوروں کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کی پگار کو لیکر اچھی خاصی رقم معذوروں سے لیتے ہیں ایسے میں کوئی حادثہ رونما نہ ہو اس بات پر غور و فکر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ہماری کوشش یہ رہے کہ معذوروں کے مسائل میں سوسائٹی مددگار ثابت ہو اس طرح کا اظہار خیال  سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا ، سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی مسلسل اپنے لیگل ایڈوائزر کے رابطے میں ہے تین دسمبر عالمی یوم معذور کے لائحہ عمل کیلئے جلد ہی اعلان کیا جائے گا.
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

ليست هناك تعليقات: