فعال کارپوریٹر سعدیہ حاجی لئیق احمد کی کوششوں سے گذشتہ دنوں نعمانی گارڈن کی تزئین کاری عمل میں آئی پھر یہاں بچوں کے لئے کراٹے کلاس شروع کی گئی۔ اب یہاں بچیوں کے لیے سیلف ڈیفنس کلاس اور ھرعمر کی خواتین کے لیے ورزش چہل قدمی اور طبی گائیڈ لائن کے ذریعے پردہ نشین خواتین کو صحت مند اور تندرست رکھنے کے لیے کلاس کا اہتمام روزانہ شام میں کیا گیا ہے لہذا اطراف کی خواتین اور بچیاں اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کا حصہ بنیں۔ وہیں بچے بھی اپنے متعینہ وقت پر حصہ لیں سرپرست حضرات بھی اس جانب توجہ دیں کارپوریٹر سعدیہ حاجی لئیق احمد کی اس کوشش کی سراہنا کی جارہی ہے۔ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کی کوشش ہونی چاہیے اللہ خیر کے اسباب فرماۓ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق