نیشنل اسکول میں فاروق شاہ اساتذہ کی الوداعی تقریب میں

دھولیہ۔بروز سنیچر 14 نومبر 2020 کو انجمن فروغِ تعلیم کے زیر انصرام چلنے والی اسکول نیشنل اردو ہائی اسکول کے معلم جناب شمس تبریز محمد شعبان اور عابدہ عبد المغنی اردو گرلز ہائی اسکول ، دھولیہ کی معلمہ  صبیحہ بانو محمودالحسن ان کے ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
   اس پروگرام کے مہمان خصوصی دھولیہ شہر کے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب تھے۔  پروگرام کے صدر جناب  عبدالوہاب شاہ صاحب تھے۔ اس وقت  ریٹائرڈ اساتذہ کو ایم ایل اے  کے ہاتھوں سے تحائف دیئے گئے۔ یم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے  نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس میں ، انہوں نے ان اساتذہ کے کام ، ان کی محنت کے ساتھ ساتھ ان کی ، اچھی فطرت کو بھی بیان کیا۔ ایسے محنتی اساتذہ کی وجہ سے ہی طلباء کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔
     پروگرام کی نظامت عالی جناب شمیم ​​سر اور جناب رئیس سر نے بہت ہی اچھے انداز میں کی۔
شکریہ کا اظہار جناب اعجاز سر نے کیا۔ اس وقت اسکول کے تمام اساتذہ اور عملہ موجود تھا۔
پروگرام کی کامیابی کی لیے اعجاز سر ،  شمیم ​​سر ، جناب رئیس سر ، عابد بھیّا کلرک ، عتیق بھیا نے بہت محنت کی۔ نیز دیگر اساتذہ نے بھی تعاون کیا۔
انجمن کے صدر شمس العارفین صاحب ، سیکرٹری اقبال احمد محمد شعبان صاحب ، ، ڈپٹی سیکرٹری جناب مصطفی سیٹھ صاحب ، خزانچی حاجی طیب سیٹھ صاحب ، جناب پروفیسر خلیل سرصاحب ، جناب حاجی عثمان سرصاحب ، جناب عبدالمحیط سر ، جناب الطاف سیٹھ صاحب موجود تھے۔

ليست هناك تعليقات: