دھولیہ 19 نومبر 2020
آج ایم ایل اے کے آفس دارالسلام پر ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی صدارت میں مہیلا بچت گٹ خواتین یونٹ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ایک نیا بچت گٹ گروپ تشکیل دیا گیا اور اس پر غور و خوض کیا گیا کہ بچت گٹ سے جڑی ہوئی خواتین کے لئے سرکاری اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ کس طرح اٹھایا جاسکے تاکہ مالی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے روزگار کے موقع تلاش کئے جا سکے ۔ بچت گٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مصنوعات کو تیار کرنا ، مارکٹ کی شکل میں ایک ہی چھت کے نیچے مصنوعات کو فروخت کرنا ، بچت گٹ سے زیادہ سے زیادہ خواتین کو جوڑنا جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں موجود تمام خواتین کو ایم آئی ایم خواتین یونٹ کی شہر صدر دیپا نائیک میڈم صاحبہ نے قیمتی مشوروں سے نوازہ اور ہر قسم کی مشکلات سے نپٹنے کے لئے ان سے رابطہ کرنے کی گزارش کی ۔۔۔
آج کے اس مہیلا بچت گٹ اجلاس میں دیپا نائک ایم آئی ایم خواتین یونٹ شہر صدر ، فاطمہ میڈم ، مادھوری پاٹل ، نائینا دیورے ، جیوتی چودھری ، سنجیتہ ، امریرہ انصاری کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں ۔۔۔
*Haleem Shamsuddin*
AIMIM dhule district President (social media)
☎️ 8830022622
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق