*بعد نمازِ مغرب منعقد ہونے والی اس تقریبِ قرآن خوانی و مجلسِ ایصالِ ثواب میں شرکت کی گزارش ہے۔ (رضا اکیڈمی)*
*مالیگاؤں:* 9/ربیع الآخر کو پاسبانِ ملت، امیرِ کشورِ خطابت، دعائے مفتیِ اعظم و مجاہدِ ملّت علامہ مشتاق احمد نظامی علیہ الرحمۃ کے وصال کا دن ہے جبکہ 11 ربیع الآخر کو عالمِ اسلام میں حضور محبوبِ سبحانی، غوثِ صمدانی، سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ کی گیارہویں شریف کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے، اسی نسبت سے آج بروز جمعرات 10 ربیع الاول 26 نومبر کو بعد نمازِ مغرب مسجد پاسبانِ ملت علیہ الرحمۃ، نور باغ چوک میں عرسِ پاسبانِ ملّت، یادِ علامہ خادم حسین رضوی اور شبِ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ *بعد نمازِ مغرب* ہونے والی اس تقریبِ قرآن خوانی و مجلسِ ایصالِ ثواب میں جہاں اہلسنت و جماعت کے نامور عالمِ دین، پاسبانِ ملت، علامہ مشتاق احمد نظامی علیہ الرحمۃ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا وہیں پچھلی جمعرات 3 ربیع الآخر کو وصال کرجانے والے تحریکِ ناموسِ رسالت کے سچے پہرے دار، عاشقِ رسول، خلیفہ حضور تاج الشریعہ، علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمۃ کی بلندیِ درجات کی دعا کی جائے گی، اسی طرح گیارہویں شریف کی نسبت سے شہبازِ لامکانی حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب بھی پیش کیا جائے گا۔ *واضح رہے کہ رضا اکیڈمی کے ذریعہ بنائے گئے مالیگاؤں کے دونوں "نوری درود گروپ" میں 3 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار 153 مرتبہ پڑھے گئے درود شریف کا ثواب بھی ان تینوں بزرگانِ دین کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب کیا جائے گا۔*
مسجد پاسبانِ ملت، نور باغ کے ٹرسٹیان، انتظامیہ اور اراکینِ رضا اکیڈمی سے ملی اطلاع کے مطابق آج بروز جمعرات نماز مغرب میں قرآن خوانی کے بعد *حضور غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کے موئے مبارک شریف کو غسل دیا جائے گا* اور صلوۃ و سلام، شجرہ خوانی کے بعد عالمِ اسلام کے لئے خصوصی دعائے خیر کی جائے گی۔
*اسی طرح کل 11 ربیع الآخر بروز جمعہ کو بعد نمازِ عصر مسجد پاسبانِ ملت علیہ الرحمۃ میں حضور غوثِ پاک کے موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام بھی عامۃ المسلمین کے لئے رکھا گیا ہے۔*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں