دھولیہ ۔۔۔
1 دسمبر 2020 کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخاب کے پس منظر میں آج مورخہ 19 نومبر 2020 کو دھولیہ شہر کے ہر دل عزیز ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اس میٹنگ میں ایم آئی ایم پارٹی ضلع دھولیہ اور ضلع نندوربار کے صدر ،تعلقہ صدر اور شہر صدر نیز ضلع دھولیہ / نندوربار کے کارپوریٹرس اور ضلعی عہدیدار شریک تھے۔ میٹنگ کے دوران دونوں ضلعی صدور اور ممبر اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی جانب سے ایک وہپ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ جو قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں انہیں پارٹی کے حکم کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہئے اور پارٹی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ان پر کاروائی کی جائے گی اس طرح کی وہپ ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے توسط سے جاری کی گئی ۔۔۔۔
آج منعقدہ اس اہم میٹنگ میں ایم آئی ایم دھولیہ کے ضلعی صدر شمس الہدا شاہ صاحب ، نندرور ضلعی صدر سید رفعت حسین صاحب دھولیہ ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری شعیب بھائی ملا صاحب ، شہر صدر نورا شیخ صاحب ، شیر یوا صدر شہباز شاہ صاحب ، نندوربار شہر کے نائب صدر ساجد باغوان ، شہادہ تعلقہ صدر ساجد پنجاری ، شہر صدر صدام منصوری کے علاوہ تمام گروپ قائدین اور دھولیہ نندوربار کے کارپوریٹرس حضرات موجود تھے ۔۔۔
*Haleem Shamsuddin*
AIMIM dhule district President (social media)
☎️ 8830022622
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں