مالیگاوں : دادا بھسے نے ہاتھوں موسم پل پر لگائے گئے ٹریفک سگنل کا کیا گیا افتتاح

 



مالیگاؤں : شہری حدود میں واقع موسم پل پر صبح سویرے سے لیکر رات دیر گئے تک ٹریفک کا اژدہام رہا کرتا ہے ، اسلئے کہ بازار پیٹھ ، سرکاری دفاتر ، بڑے اسپتال شہر کے مغربی علاقے میں بڑے پیمانے پر ہیں ، وہیں کیمپ ، سوئیگاؤں ، دابھاڑی ، سٹانہ ، پاٹنہ اور دیگر قریبی دیہات کی عوام بھی روزآنہ شہر میں روزی روزگار کے لئے رخ کرتے ہیں ، جس کے سبب اس علاقہ میں ٹریفک کا اژدہام رہا کرتا ہے ، جس کے سبب بسا اوقات اس علاقے میں چھوٹے بڑے سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں تو بسا اوقات ٹریفک جام ہوا کرتی ہے ۔ 

 زرائع کا کہنا ہیکہ اس کام کے لئے کو آپ کارپوریٹر گریش بورسے نے 14 لاکھ روپئے کا فنڈ فراہم کرایا ہے ،  اس ضمن میں بتایا گیا کہ کیمپ روڈ ، سٹانہ روڈ ، منماڑ روڈ ، سنگمیشور روڈ ، آگرہ روڈ  سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سنگم اسی موسم پل ، جیوتی مجسمہ کے پاس ہوا کرتا ہے ۔ جس سے ٹریفک نظام میں اکثر اوقات رخنہ اندازی ہوا کرتی ہے ۔ 

آج بروز پیر 23 نومبر 2020 کی شام پانچ بجے کے درمیان اس ٹریفک سگنل کا افتتاح عمل کیا گیا ، اس موقع پر وزیر دادا بھسے ، مستقیم ڈگنیٹی ، اعجاز بیگ ، ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی ، کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار کے علاوہ آفیسران اور کارپوریٹرس موجود رہے ، واضح رہے کہ اس سگنل کا افتتاح وزیر دادا جی دگڑو بھسے نے کمشنر اور پولس انتظامیہ سمیت سرکردہ افراد کی موجودگی میں ربن کاٹ کر کیا ہے ۔ بعد ازاں سبھی کارپوریٹر اور دادا بھسے نے مختصر پروگرام میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

ليست هناك تعليقات: