آج مورخہ 16 نومبر 2020 بروز اتوار شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی ہدایت پر دھولیہ ایم آئی ایم یوتھ صدر شہباز شاہ صاحب نے جونا وڑجئی روڑ اور اطراف کے علاقوں میں امبیکا نگر مسجد ابراہیم ، مسجد سراج الدرائین ، مسجد قمرالزمہ ، مسجد مصباح ، حافظ صدیق نگر اور کبیر گنج کا ہنگامی دورہ کیا جہاں مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو بغور سننے کے بعد بہت جلد تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے شہر کا یہ علاقہ مسلم گنجان آبادی والا علاقہ مانا جاتا ہے لیکن گزشتہ کئی برسوں سے ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ۔ ماضی کے کارپوریٹر حضرات ہو یا حال کے کارپوریٹرس حضرات کسی نے بھی ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی زہمت گوارا نہیں کی ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے روڑ ، گٹر وغیرہ کے تعمیراتی کاموں کو پورا کرنے کے لئے کاغذی کاروائی کی گئی جس کے بنا پر بہت جلد کام کی شروعات ہوگی انشاء اللہ ۔۔۔
آج کے اس ہنگامی دورہ کے وقت دھولیہ ایم آئی ایم یوتھ صدر شہباز شاہ صاحب کے علاوہ حمید انا صاحب ، اشرف بھائی صاحب ، شاہد ٹیپو سر صاحب ، عادل کلیم حاجی صاحب ، وسیم پنجاری صاحب اور حلیم شمس الدین انصاری صاحب موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں