عزم محکم ہوتو ہوتی ہے بلائیں پسپا
کتنے طوفان پلٹ دیتا ہے ساحل تنہا
ہم ہٹے نہیں ،ہم ڈرے نہیں ،ہم رکے نہیں ،
اور ناہی ہم نے قدم ہٹایا ہے نا ہٹائیں گے
وارڈ نمبر 14محمد آباد کے مسائل کی یکسوئی کے مکمّل حل کیلئے گذشتہ کئی ماہ سے جاری جدوجہد اور کوشش الحمداللہ اپنی کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔ شوسل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے سے پورے شہر کو وارڈ نمبر 14محمد آباد کے مسائل کا علم ہوچکا ہے۔جہاں پر سب سے اہم مسئلہ علاقے کے پانی کی نکاسی کا ہے اور اسی کے حل کیلئے محمد آباد متحدہ کمیٹی کے ذمےداران کیساتھ ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب کی نمائندگی اور سابق کارپوریٹر ببلو قریشی ،حاجی فیاض انمول ،جمال ناصر، سلطان تانے ماما، ان تمام صاحبان کی سرپرستی میں مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر ودیگر صاحبان کے ھمراہ کئی مٹینگیں ہوئی ۔بالآخر 9اکتوبر 2020کی مٹینگ میں شہر کے ہر ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی حکمت عملی سے محمد آباد کے مسائل کی جدوجہد %80کارآمد ثابت ہوئی اور اسکے بعد سے مسلسل محمد آباد کے نوجوانان اس کی دیگر کاغذی کارروائی میں لگے ہیں جہاں جہاں الگ الگ کاغذات طلب کئے جارہے ہیں ان کاغذات کو پوری جدوجہد سے حاصل کیا جارہا ہے پچھلے تین ہفتوں سے تمام تر دیگر کاغذات اور پروف وغیرہ حاصل کرکے باقاعدہ دو فائل تیار ہوچکی ہے۔بس دیوالی کی تعطیل کے بعد الحمداللہ محمد آباد کے مسائل ختم ہوگے اور روڈ راستے کیساتھ پانی کا نکال بھی مستقل ہوجائیگا اور یہ کام انشااللہ بہت جلد وارڈ نمبر 14ہی نہیں بلکہ پورے شہریان کی آنکھوں کے سامنے ہوگا
Aایسی اطلاع وارڈ نمبر 14محمد آباد متحدہ کمیٹی کی جانب سے محمد آصف بنداس نے دی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں