بچت گٹ کے ذریعے تیار کئے گئے مختلف مصنوعات کو ایک ہی چھت کے نیچے مارکیٹ کی شکل میں فروخت کرنے کے لئے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ
آج بروز جمعرات دھولیہ مھیلا بچت گٹ کے وفد نے ایم ایل اے آفس دارالسلام پہچ کر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب ملاقات کی اور بچت گٹ کے تعلق سے مخلتف موضوعات پر بات چیت کی گئی جس میں مھیلا بچت گٹ وفد کی جانب سے کہا گیا کہ بچت گٹ میں روزگار کرنے والی خواتین کے لئے شہر میں ایک جگہ مختص کی جائے تاکہ مھیلا بچت گٹ کے ذریعے تیار کئے گئے مختلف مصنوعات کو ایک ہی چھت کے نیچے مارکیٹ کی شکل میں فروخت کیا جا سکے ۔ بچت گٹ وفد کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ شہر بھر درجنوں بچت گٹ قائم ہیں جو روزانہ مختلف قسم کے پکوان تیار کرتے ہیں جن میں مونگ کا پاپڑ ، چاول کا پاپڑ ، باجری کا پاپڑ ، سابودانہ پاپڑ وغیرہ ۔ بچت گٹ کے ذریعے تیار کئے گئے مصنوعات کو مختلف جگہوں پر فروخت کرنے سے عوام تک پہنچ نہیں پاتا اس لئے اگر شہر بھر کے تمام بچت گٹ کے ذریعے تیار کئے گئے مصنوعات ایک ہی چھت کے نیچے مارکیٹ کی شکل میں فروخت کیا گیا تو عوام میں بڑی آسانی سے تمام مصنوعات پہچ سکتی ہے ۔ مھیلا بچت گٹ وفد کی باتوں کو بغور سننے کے بعد رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے انھیں یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں بہت جلد قدم اُٹھائیں گے اور شہر کسی موضوع جگہ کو مختص کر کے مھیلا بچت گٹ مارکیٹ کھولی جائے گی ۔ آج رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے ملاقات کے وقت شہر بھر سے آئے ہوئے مختلف بچت گٹ کی خواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں