یومِ تعلیم پر،محکمہ تعلیمات کی جانب سے کوئی سرکولر نہیں،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا ناراضگی کا اظہار


 ممبئی نامہ نگار/ آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم و بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کا یوم پیدائش 11 نومبر کو ہر سال قومی تعلیمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی حکومت نے سرکولر گذشتہ سالوں میں جاری کیا ہے مگر امسال حیرت انگیز طور پر ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے قومی تعلیمی دن آن لائن یا آف لائن منانے کا کوئی سرکولر جاری نہیں کیا۔ حالانکہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے اس ضمن میں وزیر اعلی محترم ادھو ٹھاکرے صاحب، وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم کو 2 نومبر 2020 کو محضر نامہ روانہ کر مطالبہ کیا تھا کہ امسال قومی تعلیمی دن منانے کا سرکولر محکمہ تعلیمات منترالیہ کی جانب سے ابھی تک جاری نہیں کیا ہے فوراً بال دیوس کے طرز پر قومی تعلیمی دن کا بھی سرکولر جاری کیا جائے مگر حکومت کے آفیسران نے حیرت انگیز طور پر کوئی کارروائی نہیں کی۔آج 11 نومبر 2020 کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے پہلے وزیر تعلیم و بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی تعلیمی دن منایا گیا۔اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری ساجدنثاراحمد نے مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کی پوری زندگی و تعلیمات، نیز قومی تعلیمی دن کے بارے میں معلومات فراھم کی۔تنظیم کے مختلف تعلیمی پروجیکٹ کی معلومات فراھم کی۔اس موقع پر  الطاف احمد،ساجد حمید،اشفاق عبدالجبار، محمد فیض، محمد یونس،سلیم قریشی، اور دیگر اراکین موجود تھے۔

ليست هناك تعليقات: